ہوم » نیوز » No Category

گرمی کی شدت سےمعصوم بھی پریشان ، پانچ نوزائیدہ بچوں کے گُردے ہوئے ناکارہ

بنگلورو : جہاں ایک طرف گرمی نے لوگوں کا سرکوں پر نکلنا محال کردیا ہے ، وہیں اب گرمی کی شدت معصوم بچوں کی جان پر بن آئی ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Apr 19, 2016 09:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گرمی کی شدت سےمعصوم بھی پریشان ، پانچ نوزائیدہ بچوں کے گُردے ہوئے ناکارہ
بنگلورو : جہاں ایک طرف گرمی نے لوگوں کا سرکوں پر نکلنا محال کردیا ہے ، وہیں اب گرمی کی شدت معصوم بچوں کی جان پر بن آئی ہے ۔

بنگلورو : جہاں ایک طرف گرمی نے لوگوں کا سرکوں پر نکلنا محال کردیا ہے ، وہیں اب گرمی کی شدت معصوم بچوں کی جان پر بن آئی ہے ۔  کرناٹک کے شہر بلاری میں شدید گرمی کی وجہ سے معصوم بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ یہی نہیں بلاری کے ویمس اسپتال میں زیر علاج ـ تقریباً 115 بچوں میں سے 5 بچوں کے گُردے ناکارہ ہوگئے ہیں ۔

ـ ڈاکٹروں کے مطابق بلاری میں روزانہ گرمی کی شدت 40 ڈگری رہتی ہے ، جس کے نتیجہ میں نوزائدہ بچوں پر اس کا بُرا اثر پڑرہا ہے ـ ہر سال اپریل کے اواخر میں تقریباً 20 تا 30 نوزائدہ بچے اسپتال میں علاج کےلئے داخل کرائے جاتے تھے ، لیکن اس مرتبہ حد سے زیادہ گرمی کی وجہ سے مارچ میں ہی بچے اسپتال میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔

خیال رہے کہ صرف ایک ضلع کا اعدادو شمار ہے، تقریباً پوری ریاست میں اسی طرح کے حالات ہیں۔

First published: Apr 19, 2016 09:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading