உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رائل سیما میں بارش کے سبب ہزاروں ایکر فصلوں کو نقصان ، 10ہلاکتیں

    حیدرآباد: آندھراپردیش کے رائلسیما میں گزشتہ چار دنوں سے مسلسل بارش کے سبب ہزاروں ایکر اراضی پانی میں محصور ہوگئی ۔

    حیدرآباد: آندھراپردیش کے رائلسیما میں گزشتہ چار دنوں سے مسلسل بارش کے سبب ہزاروں ایکر اراضی پانی میں محصور ہوگئی ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      حیدرآباد: آندھراپردیش کے رائلسیما میں گزشتہ چار دنوں سے مسلسل بارش کے سبب ہزاروں ایکر اراضی پانی میں محصور ہوگئی ۔


      کئی سو کروڑ روپئے کی فصلوں کو نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔نیلور ضلع میں تین افراد بجلی کے شاک لگنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد بیشتر علاقوں میں شدید پانی میں بہہ گئے ۔


      کسانوں نے کہا کہ ضلع کے بیشتر حصوں میں ان کے 500سے زائد مویشی بہہ گئے ۔ وائی ایس آر ضلع کڑپہ میں فصلوں اور سڑکوں کو 20کروڑ روپئے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ ضلع اننت پور میں مونگ پھلی کی فصل کو نقصان پہنچا اور سینکڑوں ایکر پر پھیلی کھڑی فصلیں پانی میں محصور ہوگئیں۔ ضلع چتور میں شدید بارش کے سبب 7افراد ہلاک ہوگئے ۔


      ضلع کے بعض منڈلوں میں بھی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔اسی دوران وزیراعلی چندرابابونائیڈو نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ ان اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے سیلاب کے سبب فصلوں کو ہوئے نقصان پر ضلعی عہدیداروں سے رپورٹ طلب کی ۔

      First published: