ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

گرج چمک کے ساتھ غیر متوقع بارش نے تلنگانہ کو رکھا ٹڈی دل کے حملے سے محفوظ

فی الحال تلنگانہ میں ٹڈی دل کی آمد کا خطرہ ٹل گیا ہے ، لیکن ماہرین کی ٹیم اس بات کے لیے بھی تیار ہے کہ اگر ٹڈی دل کسی وجہ سے راستہ بدل کر دوبارہ تلنگانہ میں داخل ہوا تو کیا حکمت عملی ہو ۔

  • Share this:
گرج چمک کے ساتھ غیر متوقع بارش نے تلنگانہ کو رکھا ٹڈی دل کے حملے سے محفوظ
گرج چمک کے ساتھ غیر متوقع بارش نے تلنگانہ کو رکھا ٹڈی دل کے حملے سے محفوظ ۔ علامتی تصویر ۔

مئی کے اواخر میں سطح مرتفع دکن میں غیر متوقع بارش نے تلنگانہ کو نہ صرف شدید گرمی سے نجات دلائی ، بلکہ اس دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسم میں تبدیلی ریاست کو  ٹڈی دل کے قہر سے بھی نجات کا باعث بن رہی ہے ۔  ٹڈیوں کے جھنڈ شمالی ہند میں قہر برپا کرنے کے بعد تیزی سے جنوب کی سمت بڑھ رہے تھے ، مگر جیسے ہی وہ مہاراشٹرا میں داخل ہو کر ضلع وردھا میں داخل ہوئے ، انہیں گرج چمک کا سامنا کرنا پڑا ۔ موسم میں اس طرح تبدیلی کی وجہ سے ٹڈیوں نے راستہ تبدیل کرتے ہوئے اپنا رخ چھتیس گڑھ کی طرف موڑ دیا ، جس کی وجہ سے نہ صرف تلنگانہ بلکہ مہا راشٹر کے ودربھ کا علاقہ بھی ان کے حملے سے محفوظ رہا ۔


تلنگانہ کی انتظامیہ نے مہا راشٹر میں ٹڈی دل کے داخلہ کی خبر  کے بعد ریاست کے شمالی ضلع عادل آباد میں ان کی متوقع آمد کو روکنے کی حکمت عملی تیار کی تھی ۔ محکمہ زراعت اور جنگلات کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ زرعی یونیورسٹی کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تلنگانہ مہاراشٹر کے سرحدی علاقوں پر صورتحال پر نظر رکھی ہوئی تھی ۔


موسم میں اس طرح تبدیلی کی وجہ سے ٹڈیوں نے راستہ تبدیل کرتے ہوئے اپنا رخ چھتیس گڑھ کی طرف موڑ دیا ۔ علامتی تصویر ۔
موسم میں اس طرح تبدیلی کی وجہ سے ٹڈیوں نے راستہ تبدیل کرتے ہوئے اپنا رخ چھتیس گڑھ کی طرف موڑ دیا ۔ علامتی تصویر ۔


اس سلسہ میں ماہرین نے ہوائی سروے بھی کیا ۔ ٹڈیوں کے جھنڈ کو بھگانے کیلئے ڈیڑھ ہزار لیٹر کیمیائی مادے ، فائر انجن ، جیٹنگ مشینیں تیار رکھے گئے تھے ۔شمال سے  ٹڈیوں جھنڈ کے سفر کی سمت سے متعلق شمالی اور پڑوسی ریاستوں سے مسلسل معلومات اکھٹی کی جا رہی تھیں ۔

فی الحال تلنگانہ میں ٹڈی دل کی آمد کا خطرہ ٹل گیا ہے ، لیکن ماہرین کی ٹیم اس بات کے لیے بھی تیار ہے کہ اگر ٹڈی دل کسی وجہ سے راستہ بدل کر دوبارہ تلنگانہ میں داخل ہوا تو کیا حکمت عملی ہو ۔ ماہرین کی توجہ خاص طور پر اس نکتہ پر ہے کہ ٹڈیوں کے جھنڈ پر اس وقت کیمیکل اسپرے کیا جائے ، جب وہ رات کو سو جاتے ہیں ۔
First published: Jun 01, 2020 02:13 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading