உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Prophet Muhammad: پیغمبر انسانیت محمد ﷺ کے بارے میں دنیا کی عظیم ہستیوں کے اقوال

    تصویر بہ شکریہ ٹوئٹر: عامر اعظم Aaamir Aazam

    تصویر بہ شکریہ ٹوئٹر: عامر اعظم Aaamir Aazam

    انگریز مورخ ولیم موئیر نے اپنی کتاب ’’دی لائف آف محمد‘‘ میں لکھا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے الفاظ کی وضاحت اور اپنے مذہب کی سادگی کی وجہ سے ممتاز ہیں۔ انھوں نے حیرت انگیز کارنامے انجام دیئے۔ Prophet Muhammad

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      Prophet Muhammad: حیدرآباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے گوشہ محل حلقہ کے معطل کردہ ایم ایل اے راجہ سنگھ (Raja Singh) کو بروز منگل 23 اگست 2022 کو نامپلی کریمنل کورٹ میں ضمانت مل گئی ہے۔ پیر 22 اگست 2022 کی رات راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں اس نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے بارے میں توہین آمیز تبصرے (derogatory comments about Prophet Muhammad) کیے تھے۔

      پیغمبر انسانیت حضرت محمد ﷺ کے بارے میں دنیا کی عظیم ہستیاں کیا کہتی ہیں اور ان کی نظر میں حضرت محمد ﷺ کی خصوصیت اور عظمت کے کیا پہلو ہیں۔ اس پر تفصیلات پیش ہیں۔ سیرت آن لائن کی طرف سے جاری کردہ ہر دور کے 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں ہادی اعظم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سرفہرست ہیں۔ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انبیاء اور مذہبی شخصیات میں کامیاب ترین شخصیت قرار دیتا ہے۔ اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ تاریخ عالم اور تاریخ اقوام کے مطالعہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک ایماندار اور راست باز نبی تھے۔ جنھوں نے اپنے مشن کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔

      دنیا بھر کے مسلمان حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی اور آخری رسول مانتے ہیں، جن کے بعد اللہ کی طرف سے کوئی دوسرا رسول یا نبی نہیں بھیجا جائے گا۔ وہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے محبوب ترین شخصیت ہیں۔

      کئی غیر مسلم فلسفیوں اور دانشوروں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں معروضی طور پر لکھا ہے، جن میں مغربی دنیا کے عظیم ترین دانشور اور ممتاز فلسفی بھی شامل ہیں۔ ان سبھی نے آپؐ کے کردار کی عظمت، آپؐ کے اخلاق کی بلندی کو پیش کیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو سمجھنے کی کوشش کی۔

      مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi):

      ہندوستان کے عظیم رہنما اور مجاہد آزادی موہن داس کرم چند گاندھی، مہاتما گاندھی کے نام سے مشہور ہیں۔ انھوں نے 1924 سے ینگ انڈیا میں شائع ہونے والے اپنے بیان میں لکھا کہ میں ایک ایسے شخص کی زندگی کو بہترین انداز میں جانتا ہوں جو آج لاکھوں لوگوں پر حکومت کرتا ہے۔ اسلام تلوار کی زور پر نہیں اخلاق کی بنیاد پر پھیلا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی، ان کی بے خوفی اور خدا پر ان کا کامل بھروسا ان کے مشن میں کامیابی کا سبب ہے۔

      سروجنی نائیڈو (Sarojini Naidu)

      اسلام میں مساوات کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ہندوستان کی مشہور شاعرہ سروجنی نائیڈو کہتی ہیں کہ اسلام پہلا مذہب ہے، جس نے جمہوریت کی تبلیغ کی اور اس پر عمل کیا۔ کیونکہ مسجد میں جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے اور نمازی اکٹھے ہوتے ہیں، تو مساوات نظر آتی ہے۔ جب کسان اور بادشاہ شانہ بشانہ عبادت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ خدا ہی عظیم ہے۔ میں اسلام کی اس غیر مرئی اتحاد سے بار بار متاثر ہوئی ہوں جو انسان کو فطری طور پر بھلائی کی طرف راغو کرتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      T Raja Controversial Speech: بی جے پی MLA ٹی راجہ کے پیغمبر محمدﷺ کے خلاف توہین آمیز تبصرہ سے اویسی ناراض، کہا بی جے پی کو مسلمانوں سے نفرت

      جیمز میکنر (James Michener)

      یورپی مورخ جیمز میکنر نے اپنے مضمون ’’غیر معمولی شخصیت‘‘ میں لکھا ہے کہ غیر معمولی شخصیت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جزیرہ نما عرب اور پورے مشرق میں انقلاب برپا کر دیا۔ انھوں نے ایک ایسے مذہب کی تبلیغ کی، جو ایک قادر مطلق خدا پر ایمان لانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

      ولیم موئیر (William Moyer):

      یہ بھی پڑھیں:

      Raja Singh suspended from BJP: راجہ سنگھ بی جے پی پارٹی سے معطل! پیغمبر اسلام ﷺ کی گستاخی کے خلاف ایکشن



      انگریز مورخ ولیم موئیر نے اپنی کتاب ’’دی لائف آف محمد‘‘ میں لکھا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے الفاظ کی وضاحت اور اپنے مذہب کی سادگی کی وجہ سے ممتاز ہیں۔ انھوں نے حیرت انگیز کارنامے انجام دیئے۔ تاریخ نے کبھی کسی ایسے مصلح کو نہیں جانا جس نے روحوں کو جگایا ہوں۔ اتنے مختصر وقت میں اعلیٰ اخلاق اور اعلیٰ کردار کو زندہ کیا جیسا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عملی طور پر کرکے دیکھایا ہے۔

       
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: