Hijab Row: تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر حکم محفوظ، ’حجاب مسلم لڑکیوں کیلئےزندگی اورموت کاسوال‘
سینئر وکیل اے ایم ڈار (A.M. Dar) ان لڑکیوں کے وکیل ہیں۔ جنہیں حجاب پہننے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے، انھوں نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک وسیع دلیل پیش کی اور کہا کہ حجاب مسلمان لڑکیوں کے لیے زندگی اور موت کا سوال ہے۔
سینئر وکیل اے ایم ڈار (A.M. Dar) ان لڑکیوں کے وکیل ہیں۔ جنہیں حجاب پہننے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے، انھوں نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک وسیع دلیل پیش کی اور کہا کہ حجاب مسلمان لڑکیوں کے لیے زندگی اور موت کا سوال ہے۔
کرناٹک ہائی کورٹ (Karnataka High Court) نے جمعہ کو تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی مختلف عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب کیس (hijab case) کی سماعت دوپہر 2:30 بجے دوبارہ شروع ہوئی۔ درخواست گزاروں کے وکیل وائی ایچ میوچالا (YH Muchhala) نے دلیل دی کہ ہیڈ سکارف کپڑے کا ایک ٹکڑا ہے، جس سے سر کو ڈھانپا جاتا ہے نہ کہ چہرے کو، انہوں نے مزید کہا کہ اسے استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
درخواست گزاروں کے وکیل وائی ایچ میوچالا نے کہا کہ کالج کے لیے ہمیں ایسا کرنے سے روکنا درست نہیں ہے۔ کل طلبا کی طرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے تمام وکیلوں سے کہا تھا کہ وہ جمعے تک اپنی عرضیاں ختم کر لیں اور اگر عرضیاں ختم ہو جاتی ہیں تو اس کے بعد فیصلہ محفوظ رکھنے کا امکان ہے۔
Karnataka High Court reserves its order on various petitions challenging the ban on Hijab in education institutions pic.twitter.com/iNLyPfsXP7
دریں اثنا جمعرات (24 فروری 2022) کو سماعت کے دس ویں دن تین ججوں کی بنچ نے ان وکلا کے دلائل کو سنا جنہوں نے حجاب کے حق کے لیے سخت دباؤ ڈالا۔ سینئر وکیل اے ایم ڈار (A.M. Dar) ان لڑکیوں کے وکیل ہیں۔ جنہیں حجاب پہننے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے، انھوں نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک وسیع دلیل پیش کی اور کہا کہ حجاب مسلمان لڑکیوں کے لیے زندگی اور موت کا سوال ہے۔ انھوں نے بنچ کے سامنے استدعا کی کہ انھیں کلاس رومز میں حجاب پر پابندی کے حکم کو منظور کرنے پر ریاست پر سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
اڈوپی پری یونیورسٹی گرلز کالج (Udupi Pre-University Girls' College ) سے شروع ہونے والے حجاب کا تنازعہ ریاست میں ایک بحران کی شکل اختیار کر گئی ہے، ان طالبات نے بغیر حجاب کے کلاس میں جانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ حتمی فیصلہ آنے تک انتظار کریں گی۔ ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کلاس رومز کے اندر حجاب اور زعفرانی شال یا اسکارف دونوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، احتجاج جاری ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔