اپنی درخواست میں طالبات نے کہا کہ وہ پچھلے دو مہینوں سے کلاسز میں شرکت نہیں کر سکے کیونکہ انھیں ہیڈ اسکارف پہن کر کلاس رومز میں داخلے سے منع کیا گیا اور پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
اپنی درخواست میں طالبات نے کہا کہ وہ پچھلے دو مہینوں سے کلاسز میں شرکت نہیں کر سکے کیونکہ انھیں ہیڈ اسکارف پہن کر کلاس رومز میں داخلے سے منع کیا گیا اور پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
کرناٹک کے ضلع اڈوپی کے گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج فار ویمنز (government pre-university college for women in Udupi) کی چھ طالبات نے کرناٹک ہائی کورٹ (Karnataka High Court) سے رجوع کیا اور انہیں حجاب پہننے اور کلاسز میں شرکت کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ ان طالبات نے یونیورسٹی میں پہلے سے طئے شدہ 28 فروری سے شروع ہونے والے اپنے پریکٹیکل امتحانات کو ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔
اپنی درخواست میں طالبات نے کہا کہ وہ پچھلے دو مہینوں سے کلاسز میں شرکت نہیں کر سکے کیونکہ انھیں ہیڈ اسکارف پہن کر کلاس رومز میں داخلے سے منع کیا گیا اور پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ چھ درخواست گزاروں میں سے ایک اے ایچ الماس نے جمعرات کو اڈپی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ تمام چھ طالب علموں نے اڈپی ضلع کے پری یونیورسٹی ایجوکیشن (DDPU) کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے پریکٹیکل امتحان کو ملتوی کرنے پر غور کریں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی پی یو نے ہمیں بتایا کہ وہ اس درخواست کو پی یو بورڈ کے متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔ حجاب کیس کی ایک اور درخواست گزار عالیہ اسدی نے کہا کہ حجاب پہننے کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کے بعد انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز اور بدسلوکی والی کالیں موصول ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حجاب کیس میں تمام درخواست گزار ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عدالت کا فیصلہ نہیں آتا، حجاب پہنے بغیر پریکٹیکل امتحان میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
بتادیں کہ اسکول و کالج میں حجاب کی اجازت کو لے کر عرضی گزاروں نے ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا ۔ چیف جسٹس ریتو راج اوستھی کی صدارت والی فل بینچ کلاس کے اندر حجاب پہننے کی اجازت مانگنے والی لڑکیوں کی عرضیوں پر سماعت کررہی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اس معاملہ کو اسی ہفتہ ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ اس ہفتہ کے آخر تک اس معاملہ کو ختم کرنے کیلئے سبھی کوشش کریں ۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔