ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

سبری مالا مندرمیں داخلہ سے متعلق فیس بک پوسٹ کرنے والی ریشمہ نشانت سے ہندوتنظیمیں چراغ پا

ریشمہ نام کی اس خاتون نے فیس بک پرپوسٹ کرکے مندر کی 18 سیڑھیاں چڑھ کربھگوان کے درشن کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس پرہندو تنظیمیں چراغ پا ہوگئی ہیں۔ 

  • Share this:
سبری مالا مندرمیں داخلہ سے متعلق فیس بک پوسٹ کرنے والی ریشمہ نشانت سے ہندوتنظیمیں چراغ پا
ریشمہ کے فیس بک پوسٹ پرہندو تنظیموں نے دھمکی دی ہے۔

کیرل کی ایک خاتون کی سبری مالا مندرمیں داخل ہونے سے متعلق پوسٹ کو لے کرریاست میں ہنگامہ برپا ہوگیاہے۔ ریشمہ نام کی اس خاتون نے فیس بک پرپوسٹ کرکے مندرکی 18 سیڑھیاں چڑھ کر’بھگوان‘ کے ’درشن‘ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس پرہندو تنظیموں نے اس کے گھرپرجمع ہوکرنہ صرف نعرے لگائے بلکہ دھمکی بھی دی ہے۔


بھگوان (خدا) میں عقیدت رکھنے والی ترقی یافتہ ریشمہ نشانت نے نیوز18 سے بات چیت میں کہا ’’ہم کہتے نہیں ہیں کہ ضرورت ہی ایجاد کی ماں ہے۔ جب آپ کسی چیزمیں ڈوب کرلگ جاتے ہیں تو وہ ہوہی جاتا ہے‘‘۔ اب سے پہلے تک سرخیوں میں نہ رہنے والی 32 سالہ ریشمہ نشانت کیرل کے کنورکی رہنے والی ہیں اورایک کالج میں لیکچررہیں۔ اچانک ان کے ایک فیس بک پوسٹ نے انہیں پوری ریاست میں سرخیوں میں لادیا۔


انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’’چونکہ کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ سبری مالا مندرمیں ہرکوئی جاسکتا ہے، لہٰذا میں بھی وہاں جانا چاہتی تھی۔ اس میں کچھ بھی ایسا نہیں ہے، جس سے انقلاب آجائے، اس سے جومندرجانا چاہتے ہیں، وہ اپنے مرضی کے مطابق کرسکیں گے۔ ان کا جوش بڑھے گا، چونکہ میں مانتی ہوں کہ پیریڈس (حیض کے مخصوص ایام) ویسے ہی ہیں، جیسے بیت الخلا اورجسم سے دوسری گندگی کا نکلنا‘‘۔


reshma nishant.

ان کی اس پوسٹ کے بعد ہندو تنظیموں کی ایک بھیڑ ان کے گھرکے سامنے جمع ہوگئی اورنعرے بھی لگائے۔ بھیڑ نے انہیں کسی بھی طرح سے بھگوان ایپا کے مندرکے اندرجانے پربھگتنے کی دھمکی بھی دی۔

ریشمہ کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی بھیڑکو اب جان گئی ہیں، وہ کسی طرح سے حملہ نہیں کرسکتے، بس دھمکی دے سکتے ہیں کہ انہیں مندرمیں گھسنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے’’فیس بک پرمیری پوسٹ نہ تو شہرت حاصل کرنے کے لئے ہے اورنہ ہی بھیڑ کوبھڑکانے کے لئے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:           اب مسجدوں میں نماز پڑھنے کی اجازت کے لئے سپریم کورٹ جانے کی تیاری میں مسلم خواتین

یہ بھی پڑھیں:    سبریمالا مندر تنازع  پر آر ایس ایس کا یوٹرن، کہا، حکومت نے بھکتوں کے جذبات کو کیا نظر انداز

یہ بھی پڑھیں:    سبریمالا مندر میں خواتین کو داخلہ کی ملی اجازت: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

First published: Oct 15, 2018 05:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading