ایس آئی او کی جانب سے'تاریخ کی بازیافت، شناخت کی بحالی' جنوبی ہند تاریخ کانفرنس کا اعلان

علاقائی تاریخ میں تحقیق کرنے والے باعزم محققین اورریسرچ اسکالرس کوایک پلیٹ فارم مہیا کرنےکی غرض سے سی ای آر ٹی نےایس آئی اوکےاشتراک سے'تاریخ کی بازیافت، شناخت کی بحالی' کےعنوان سےتاریخ پرمختلف علاقائی کانفرنسیں منعقد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

Aug 31, 2019 08:00 PM IST | Updated on: Aug 31, 2019 08:00 PM IST
ایس آئی او کی جانب سے'تاریخ کی بازیافت، شناخت کی بحالی' جنوبی ہند تاریخ کانفرنس کا اعلان

ایس آئی او کی جانب سے 'جنوبی ہند تاریخ کانفرنس' کا اعلان

حیدرآباد: علاقائی تاریخ میں تحقیق کرنے والے باعزم محققین اورریسرچ اسکالرس کوایک پلیٹ فارم مہیا کرنےکی غرض سے سنٹرفارایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (سی ای آر ٹی) نے اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کےاشتراک سے”تاریخ کی بازیافت، شناخت کی بحالی“ کےعنوان سے تاریخ پرمختلف علاقائی کانفرنسیں منعقد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

اس سیریزکی پہلی کانفرنس'جنوبی ہند تاریخ کانفرنس' کےعنوان سے 13اور14 اکتوبرکو حیدرآبا میں ہوگی، جس میں”ہندوستانی تاریخ نویسی کا تنقیدی جائزہ: منہج تحقیق کے متبادل اصولوں کی دریافت“۔”تاریخ نویسی میں مرکز پرستی کا رجحان: مختلف طبقات کوالگ تھلگ اورنظراندازکرنےکی کوششیں“۔”تاریخی مباحث میں 'ہندوی' اور'غیر ہندوی' کی تقسیم کی رد تشکیل“۔”مقامی/علاقائی تاریخ کا بیان: افراد اورعلاقوں کی تاریخ“۔”تسلط اور قبضہ: ماضی کی تعبیرنو“۔”ذات پات کی تعدیم: ذات پات مخالف تحریکوں کا سفر“۔”اختلاف رائےکی تاریخیں: ریاست، ترقی اورآدیباسی مزاحمتیں“۔”تسلط، جبری نقل مقانی اورگمشدگی: محکومی اورحاشیہ پرکردیئےجانےکا جائزہ“۔”سامراجیت، فرقےاورنیشن اسٹیٹ: تعلقات اور مزاحمت“۔”انڈین یونین کی تشکیل اورالحاق کا عمل۔ وفاقی ریاستوں کی تشکیل اور لسانی قوم پرستی“جیسے عنوانات پر علمی و تحقیقی مقالات پیش کئے جائیں گے۔

Loading...

تلخیص مقالہ جمع کرنے کی تاریخ: 15 ستمبرہوگی۔ قبولیت کی اطلاع :18 ستمبرکودی جائے گی۔ مکمل مقالہ جمع کرنےکی تاریخ:10 اکتوبرہوگی۔  مزید تفصیلات کے لیے مندرجہ ذیل شعبہ ذرائع ابلاغ، ایس آئی او آف انڈیا۔ ای میل  پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Media@sio-india.org

www.UStories.in

Loading...