ہوم » نیوز » No Category

تلنگانہ : 300خواتین کو ایڈس کا شکار بنانے والا آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے 31سالہ آٹو ڈرائیور کو چوری کے ایک معاملہ میں گرفتار کیا ۔ آج اسے میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 21, 2015 05:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تلنگانہ  : 300خواتین کو ایڈس کا شکار بنانے والا آٹو ڈرائیور گرفتار
حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے 31سالہ آٹو ڈرائیور کو چوری کے ایک معاملہ میں گرفتار کیا ۔ آج اسے میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے 31سالہ آٹو ڈرائیور کو چوری کے ایک معاملہ میں گرفتار کیا ۔ آج اسے میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔


سائبرآباد کے اے سی پی رادھا کرشنن راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوزف جیمس نامی یہ آٹو ڈرائیور ایڈس سے متاثر ہے جس نے اس موذی مرض سے متاثر ہونے کے باوجود تقریباً 300 خواتین سے جسمانی تعلقات پیدا کرتے ہوئے انہیں مرض میں مبتلا کردیا ۔


اُپل علاقہ میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران مشکوک نقل و حرکت پر اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھکی گئی جس پر پتہ چلا کہ اس نے طلائی زیورات کی چوری کی ہے جن کی مالیت ایک لاکھ 25ہزار ہے ۔ اس نے پولیس کو حیرت زدہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ پہلے وہ ایڈس سے متاثر ہوا تھا ۔


اس نے تین شادیاں کیں اور وہ اکثر جسم فروشی کے اڈوں پر جایا کرتا تھا ۔ وہ کئی خواتین سے جسمانی تعلقات قائم کرچکا تھا ۔ وہ شراب کا بھی عادی تھا ۔

First published: Oct 21, 2015 05:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading