ہوم » نیوز » وطن نامہ

میرا بوائے فرینڈ نیوڈ فوٹوگرافر ہے، مجھے اس سے بے چینی محسوس ہوتی ہے ، کیا کرنا چاہئے؟

آپ کو اپنی خوداعمتادی بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ یہ باہر سے نہیں آتا ہے ، اس کو آپ کو خود اپنے اندر پیدا کرنا ہوگا ۔ آپ کو اپنے جسم کے بارے میں خوداعتمادی پیدا کرنی ہوگی ۔

  • Share this:
میرا بوائے فرینڈ نیوڈ فوٹوگرافر ہے، مجھے اس سے بے چینی محسوس ہوتی ہے ، کیا کرنا چاہئے؟
علامتی تصویر

میرا بوائے فرینڈ فوٹوگرافر ہے جو ڈرائنگ روم میں بہت شوٹ کرتا ہے ۔ اس میں اس کو لے کر کافی کریز ہے اور وہ اس بارے میں مسلسل آن لائن سرچ کرتا رہتا ہے ۔ اس نے کئی ساری ننگی تصویریں بھی لی ہیں ، جس کی وجہ سے مجھے کافی جیلسی ہوتی ہے اور میں کافی غیرآرام دہ محسوس کرتی ہوں ۔ مجھے لگتا ہے کہ اگلی مرتبہ جب وہ مجھے ننگے بدن دیکھے گا تو اس کے ذہن میں میرے لئے وہی چاہت نہیں رہے گی ، میں کیا کروں ؟


کپلس کے ساتھ یہ عام پریشانی ہے خاص کر اس حالت میں جب ان میں سے کوئی ایک تفریحی صنعت سے وابستہ ہے یا ایسی صورت میں جہاں ان کا عام طور سے بہت ہی پرکشش اور مقبول لوگوں سے ملنا جلنا ہوتا ہے ۔ آپ کی جیلسی کی وجہ عدم تحفظ اور سیکس کو لے کر خود میں اعتماد کا کام ہونا ہے ۔ آپ خود کا مقابلہ ان تصویروں سے کرتی ہیں جو وہ لیتا ہے اور کچھ نئی باتوں کی تلاش میں وہ آن لائن جانکاری اکٹھا کرتا ہے اور آپ سوچتی ہیں کہ آپ ان ماڈلس کی طرح نہیں لگتی ہیں جن کی ایڈیٹیڈ اور کافی اچھی طرح سے ٹھیک کی گئی تصویریں آپ دیکھتی ہیں ۔


آپ کو اپنی خوداعمتادی بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ یہ باہر سے نہیں آتا ہے ، اس کو آپ کو خود اپنے اندر پیدا کرنا ہوگا ۔ آپ کو اپنے جسم کے بارے میں خوداعتمادی پیدا کرنی ہوگی ، اپنی اہمیت سمجھتی ہوگی ، اپنی شہوت کے بارے میں جاننا ہوگا او یہ سمجھنا ہوگا کہ آپ اس ریلیشن شپ سے کیا امید کرتی ہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ اگر آپ کا بوائے فرینڈ اپنے اس کام کو روک دیتا ہے جس کے بارے میں اس کے اندر اتنی لگن ہے تو اس سے آپ کے ریلیشن شپ میں مشکلات پیدا ہوں گی اور اس سے پیدا ہونا عدم تحفظ آپ کے ریلیشن شپ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ۔


پھر یہ سمجھنا ضروری ہے کہ وہ جو پرجوش ، خوبصورت اور شہوت انگیز تصاویر یا نیوڈ شاٹس لیتا ہے ، اس دوران ماحول پرجوش نہیں ہوتا ہے ۔ یہ سچ ہے کہ لوگ ننگے ہوتے ہیں ، مگر اس دوران ہونے والے شوٹس سیکس کے نقطہ نظر سے پرجوش نہیں ہوتے ۔ لوگ پسینے سے تربتر ہوتے ہیں ، تھکے ہوتے ہیں ، کئی مرتبہ تو بہتر شاٹ دیتے دیتے تھک چکے ہوتے ہیں ۔ یہ کام بھی کسی اور کام کی طرح ہی ہوتا ہے ۔ ہاں فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ کپڑے کچھ کم پہنے ہوتے ہیں ۔ اگر آپ اس کے باوجود اس سے غیرآرام دہ محسوس کرتے ہیں تو میں آپ کو مشورہ دوں گی کہ آپ اپنے بوائے فرینڈ سے بات کریں اور پوچھیں کہ کیا آپ شوٹنگ دیکھنے کیلئے کبھی اس کے ساتھ جاسکتی ہیں کہ نہیں ، صرف یہ دیکھنے کیلئے وہاں کیا ہوتا ہے ۔ آپ کو اس پروسیس کی اچھی سمجھ حاصل ہوگی ۔

یہ ایک کام ہے اور آپ کا بوائے فرینڈ کسی دیگر شخص یا پیشہ ور کی طرح ہی اس کو کرتا ہے ۔ ننگا ہونا ، پرجوش ہونا نہیں ہوتا ہے ۔ میرا مطلب ہے کہ کسی ننگی تصویر کو گھنٹوں اس کی بہتر ایڈیٹنگ ، اس کے بہتر کلر ٹون وغیرہ کیلئے دیکھنا سیکسی ہونے سے کہیں زیادہ تھکا دینے والا ہے ۔ سیکس کیلئے دلچسپ ، پرکشش اور صحیح طور پر خاص بناتا ہے کوئی شخص اور اس کے ساتھ ریلیشن شپ ۔ آپ کا بوائے فرینڈ اپنے کام میں لگن سے مصروف ہے اور اس بات سے آپ کو خوش ہونا چاہئے ۔ آپ کو اس کیلئے کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 21, 2021 10:21 PM IST