உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہر کسی کو ملے گا VIP Mobile Number, جانیے مفت حاصل کرنے کا طریقہ

    اب اپنی پسند کا VIP موبائل نمبر کریں حاصل۔

    اب اپنی پسند کا VIP موبائل نمبر کریں حاصل۔

    VIP Number: منتخب کیے گئے تین یوزرس میں سب سے زیادہ بولی لگانے والے پہلے یوزر کو نمبر خریدنے کا موقع ملے گا۔ اگر پہلا یوزر نمبر نہیں خریدتا ہے، تو دوسرے یوزرس کو موقع ملے گا اور پھر تیسرے یوزر کو۔ جیسے ہی کوئی یور نمبر خریدتا ہے، اس کے اگلے کچھ دنوں میں یہ ایکٹیویٹ کردیا جائے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہمارا فون نمبر ڈیجیٹل دنیا کی سب سے اہم شناختوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک منفرد نمبر ہے، جو کئی جگہ ہماری پہچان بنتا ہے۔ اگر آپ بھی VIPنمبر چاہتے ہیں، جو آج ہم آپ کے لیے ایک آسان طریقے سے لائے ہیں۔ BSNL نے حال ہی میں VIP موبائل نمبر کے لیے ایک پیشکش جاری کی ہے۔ دوسری طرف، Vodafone Idea یعنی Vi بھی اسی طرح کی پیشکش دیتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ آپ VIP موبائل نمبر کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔

      BSNL دے رہا آفر
      اگر آپ BSNLسم کارڈ خریدنا چاہتے ہیں تو کمپنی آپ کو پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں آپشنز دے رہی ہے۔ آپ اپنے لیے کوئی بھی سم کارڈ خرید سکتے ہیں، پری پیڈ یا پوسٹ پیڈ۔ اس کے لیے صارفین کو رجسٹریشن کرانا ہو گا اور پھر ای آکشن (نیلامی) میں حصہ لینا ہو گا۔ صارفین اپنی پسند کے نمبر پر بولی لگا سکتے ہیں۔

      چونکہ، ان نمبرس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے بی ایس این ایل نیلامی کراتی ہے۔ اگر آپ ایک وی آئی پی بی ایس این ایل نمبر چاہتے ہیں، تو آپ کو نیلامی میں حصہ لینا ہوگا۔ آئیے جانتے ہیں آپ نیلامی میں کیسے لے سکتے ہیں حصہ۔

      سب سے پہلے آپ کو BSNL eauction.bsnl.co.in کی آفیشل ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔

      یہاں آپ کو ٹاپ بار پر Login/Register کا آپشن ملے گا۔

      اب آپ کو اپنے موجودہ موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی کی تفصیلات درج کرنی ہوں گی۔ اس کے بعد BSNL آپ کے لاگ ان کی تفصیلات ای میل آئی ڈی پر شیئر کرے گا۔

      اس کے بعد آپ کو لاگ ان کریڈنشیل کی مدد سے لاگ ان کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ اب آپ کے سامنے وی آئی پی نمبرز کی فہرست ہوگی جس میں سے آپ کو اپنے لیے ایک نمبر کا انتخاب کرنا ہوگا۔

      اب آپ کو Continue to Cart پر کلک کرنا ہوگا اور رجسٹریشن فیس کی ادائیگی کرنی ہوگی، جو ریفنڈیبل ہے۔ BSNL ہر فینسی نمبر کے لئے تین لوگوں کو منتخب کرے گا، بلکہ باقی کے یوزرس کو رجسٹریشن فیس اگلے دس دنوں میں ریفنڈ کردی جائے گی۔

      منتخب کیے گئے تین یوزرس میں سب سے زیادہ بولی لگانے والے پہلے یوزر کو نمبر خریدنے کا موقع ملے گا۔ اگر پہلا یوزر نمبر نہیں خریدتا ہے، تو دوسرے یوزرس کو موقع ملے گا اور پھر تیسرے یوزر کو۔ جیسے ہی کوئی یور نمبر خریدتا ہے، اس کے اگلے کچھ دنوں میں یہ ایکٹیویٹ کردیا جائے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: