ہوم » نیوز » وطن نامہ

رات کو بستر میں آپ کے ساتھ بھی ہوتا ہے ایسا تو کریں یہ کام، منٹوں میں نظر آئے گا اثر

ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ہمارے جسم سے کم سے کم 7 سے 8 گھنٹے کی نیند (Sleep) کی ضرورت ہوتی ہے۔ رات بھر کی اچھی نیند ہمیں دن بھر فریش اور اینرجیٹک (Energetic) بنائے رکھتی ہے لیکن اسٹریس (Stress) اور بدلتی زندگی کا اگر سب سے زیادہ بیڈ افیکٹ کسی پر پڑ رہا ہے تو وہ ہماری رات کی نیند (Sleep) ہے۔

  • Share this:
رات کو بستر میں آپ کے ساتھ بھی ہوتا ہے ایسا تو کریں یہ کام، منٹوں میں نظر آئے گا اثر
آج ( Insomnia) کی دقت سے کئی لوگ جوجھ رہے ہیں۔

رات کی تھکاوٹ کے بعد اگر آپ رات بھر بستر پر کروٹیں بدلتے رہ جاتے ہیں تو یہ آپ کی صحت (Health) کیلئے کافی نقصان دہ (Harmful) ہے۔ ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ہمارے جسم سے کم سے کم 7 سے 8 گھنٹے کی نیند (Sleep) کی ضرورت ہوتی ہے۔ رات بھر کی اچھی نیند ہمیں دن بھر فریش اور اینرجیٹک (Energetic) بنائے رکھتی ہے لیکن اسٹریس (Stress) اور بدلتی زندگی کا اگر سب سے زیادہ بیڈ افیکٹ کسی پر پڑ رہا ہے تو وہ ہماری رات کی نیند (Sleep) ہے۔


آج ( Insomnia) کی دقت سے کئی لوگ جوجھ رہے ہیں۔ اسے سلیپ سنڈروم (Sleep Syndrome) بھی کہتے ہیں جس میں لوگوں کی رات کی نیند اڑ جاتی ہے اور تمام کوششوں کے بعد بھی وہ بستر پر کروٹیں بدلتے رہ جاتے ہین۔ ان مشکلات سے چھٹکارا پانے کیلئے اگر ہم کچھ عادتوں کو اپنے لائف اسٹائل میں شامل کریں تو اس کا پازیٹو افیکٹ ضرور دیکھنے کو ملتا ہے تو آیئے جانتے ہیں کہ فورا سکون بھری نیند کے لئے کیا جائے۔


نیند نہ آنے پر بیڈ پر لیٹ کر کچھ یوگ کریں۔ کچھ ایسے یوگ ہیں جو اچھی نیند لانے میں کافی بہتر ثابت ہوئے ہیں جیسے برامری، پرانایام اور شواسن کرنے سے فورا نیند آسکتی ہے۔


نیند نہ آنے پر ایکیو پریشر تھیریپی کا سہارا لیں۔ ہمارے جسم میں کئی ایسے خاص پوائنٹس points ہیں جن کو دبانے سے نیند آسکی ہے۔ اپنے ہاتھ کے انگوٹھے کو اپنی آئی پروز کے درمیان تیس سیکنڈ رکھیں اور ہٹائیں۔ اس عمل کو چار سے پانچ مرتبہ کریں۔

آپ سیدھے لیٹ کر اپنی پلکوں کو جلدی۔جلدی جھپکائیں۔ آنکھیں تھک جائیں گی اور آپ کو جلدی نیند آئے گی۔

پورے دن کو الٹے ترتیب (reverse order) میں یاد کریں۔ ایسا کرنے پر دماغ پر زور پڑے گا اور نیند آئے گی۔

دن بھر جسم کو ایٹو رکھیں۔ جاگنگ، واکنگ اور سوئمنگ کرنے سے رات کو گہری نیند آتی ہے۔

آس پاس گھڑی نہ رکھیں اسے دیکھنے سے نیند اچٹ جاتی ہے اور ہر وقت منٹ کا حساب دماغ میں چلنے لگتا ہے۔

اپنے نیند کے پیٹنر کو ٹریک کریں اور نوٹ بنائیں۔ اگر آپ رات میں بستر پر 80 فیصد سے کم وقت سو رہے ہیں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

(Disclaimer: اس تحریر میں دی گئی جانکاریاں اور اطلاعات نارمل جانکاریوں پر مبنی ہیں۔ نیوز 18 اردو اس کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ ان پر عمل کرنے سے پہلے متعلقہ ماہر سے رابطہ کریں)۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 06, 2021 02:59 PM IST