உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بنگلورو میں منایا گیا یوم حسین ، دنیا بھر میں ہو رہی دہشت گردی کی شدید مذمت

    بنگلور : دنیا بھر میں ہو رہی دہشت گردی کی پرزور مخالفت اور مذمت کرتے ہوئےبنگلورو میں آج یوم حسین منایاگیا۔ ای ٹی وی نیوزنیٹ ورک کے ہیڈ جگدیش چندرا نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کی صدارت میں شہر کے شیعہ قبرستان کے میدان میں منعقد ہ اس کانفرنس میں ملک کی ممتازشخصیات نے حضرت امام حسینؓ کی شہادت کو یاد کیا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلور : دنیا بھر میں ہو رہی دہشت گردی کی پرزور مخالفت اور مذمت کرتے ہوئےبنگلورو میں آج یوم حسین منایاگیا۔ ای ٹی وی نیوزنیٹ ورک کے ہیڈ جگدیش چندرا نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کی صدارت میں شہر کے شیعہ قبرستان کے میدان میں منعقد ہ اس کانفرنس میں ملک کی ممتازشخصیات نے حضرت امام حسینؓ کی شہادت کو یاد کیا۔

      اس موقع پر یہ پیغام دیا گیاکہ دہشت گردی کے خلاف سبھی مذاہب اورمسلکوں کو متحد ہوناچاہئے۔ دہشت گردی کی آڑ میں اسلام کو بدنام کرنے کی کوششوں کوناکام بناناچاہئے۔

      کانفرنس کے کنوینر آغاسلطان نے کہاکہ حضرت امام حسینؓ کی شخصیت ہر دور کیلئے مشعل راہ رہی ہے۔ موجودہ دورتشدد، فساداوردہشت گردی کے مسئلہ سے دوچارہے۔ لہذا امام حسین کے پیغام اورتعلیمات پرآج مکمل طورپرعمل پیرارہنے کی ضرورت ہے۔

      ای ٹی وی نیوزنیٹ ورک کے ہیڈ جگدیش چندرا نے اپنے افتتاحی خطابت میں دنیا میں امن وامان کے قیام پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سیکولرانڈیا کو بنائے رکھنا سب سے بڑا چیلنچ ہے ۔ جو اس کو منتشر کرنے کی کوشش کرے، ان کی خلاف حکومتیں سخت کارروائی کریں۔ یہ 20 کروڑ عوام یہیں رہیں گے، مرکز کو ایسے اقدام کرنے چاہئیں ، جس سے کوئی دادری، کوئی بابری دوبارہ نہ ہو۔ ہم لوگوں کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

      کانفرنس میں اہم سیاسی لیڈروں کے ساتھ ہندو،سکھ اورعیسائی مذہب کے لیڈروں نے بھی شرکت کی۔ سبھی رہنماؤں نے ایک آواز میں ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ۔

      کانگریس کے لیڈر اور فلم اداکار راج ببر نے کہا کہ جب جب انسانیت پر تلوار اٹھیگی، حسین اور حسین والے پیدا ہوں گے۔ کانگریسی لیڈر دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ مذہب اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔اگر کوئی کسی مذہب یا طبقے کو بدنام کرنے کی سازش کرتا ہے ، تو ہم سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

      اداکار جاوید جعفری نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف اس لیے پیدا ہو رہا ہے کہ لوگ آج حسینیت اور یزیدیت کے بیچ کا فرق بھول گئے ہیں۔

      مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی تعلیم نہیں دیتا۔ دنیا میں دہشت پھیلانے والوں کا بھی کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ لہذا ہرمذہب، مسلک، ذات اورفرقہ کودہشت گردی کے خلاف متحد ہوناچاہئے۔

      واضح رہے کہ بنگلورو کے معروف سماجی کارکن اورماہرتعلیم آغاسلطان گزشتہ تقریبا 20سال سے یوم حسین کا انعقاد کرتے آرہے ہیں۔ حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کی روشنی میں موجودہ مسائل کو حل کرنے پر غور کرنا کانفرنس کا اہم مقصد ہے ۔

      First published: