உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حسین ساگر کاپانی صفائی مکمل ہونے کے بعد پینے میں ہوگا استعمال

    تلنگانہ ۔ تلنگانہ حکومت نے  حسین ساگر  کے پانی کو خالی کرواتے ہوئے  اسکی صفائی کرنے کا فیصلہ کیا  تھا  لیکن  اپوزیشن اور سماجی تنظیموں کی  مخالفت کے بعد اس کو عارضی طور پر  کچھ وقت کے لیےملتوی کردیا گیا تھا ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      تلنگانہ ۔ تلنگانہ حکومت نے  حسین ساگر  کے پانی کو خالی کرواتے ہوئے  اسکی صفائی کرنے کا فیصلہ کیا  تھا  لیکن  اپوزیشن اور سماجی تنظیموں کی  مخالفت کے بعد اس کو عارضی طور پر  کچھ وقت کے لیےملتوی کردیا گیا تھا ۔ لیکن اب حیدر آباد  کے  حسین ساگر کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور موسم گرما  سے قبل گندے پانی  کا راستہ تبدیل کرنے کا کام پورا کئے جانے کا امکان ہے۔

      تلنگانہ کے  وزیراعلیٰ نے آلودہ پانی  کے ذخیرہ  میں تبدیل ہوئے حسین ساگر  کے پانی کو   صفائی کے ذریعہ  پینے کے قابل بنانے کا وعدہ  کیا تھا ، جس کے مدنظر مختلف نالوں کے ذریعہ حسین ساگر  میں داخل ہونے والے گندے پانی کا رُ خ تبدیل کرنے کا کام  تیزی  سے جاری ہے۔ خیال رہے کہ حسین ساگر  میں کوکٹ پلی اور بالاپور  سے بھاری  مقدار میں گندہ پانی آتا ہے ۔

      حکومت کی جانب سےاب تک مختص کردہ اٹھاون کروڑ  کے بجٹ سے پاٹی گڈّہ سے دو اعشاریہ آٹھ کیلو میٹر کی زیر زمین پائیپ لائین کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے ۔  سنجیویہ پارک کے قریب جاری ان  کاموں کا ریاستی وزیر  پنچایت راج کے ٹی آر  برابر معائنہ  کر رہے ہیں ۔ مستقبل میں نشیبی علاقوں کی عوام کو کسی طرح کی مشکلات  پیش نہ آئیں اس  کے لئے  وقتاً فوقتاً  پانی کی سطح آب کی پیمائیش  کا انتظام کیا جارہاہے ۔ریاستی حکومت کا  کہنا ہے کہ   صفائی کے مکمل ہونے کے بعد حسین ساگر کے پانی کو پینے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

      First published: