ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

این جی ٹی مسئلہ پر اسد الدین اویسی نے کیا کے ٹی آر  کی حمایت کا اعلان

اسٹیٹ اور سنٹرل گورنمنٹ کے افسران پر مشتمل کمیٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ کیا ضلع رنگا ریڈی کے جانواڈا موضع میں واقع وزیر کے تارک رما راؤ کا فارم ہاوز جی او 111 کی خلاف ورزی ہے۔

  • Share this:
این جی ٹی مسئلہ پر اسد الدین اویسی نے کیا کے ٹی آر  کی حمایت کا اعلان
اسد الدین اویسی

تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر کے فرزند ، وزیر آئی ٹی اور میونسپل اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ کے تارک رما راؤ کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فارم ہاؤس کی تعمیر کی کانگریس لیڈر ریونت ریڈی کی شکایت پر نیشنل گرین ٹریبونل نے  ساؤتھرن برانچ نے انکوائری کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے ۔ اسٹیٹ اور سنٹرل گورنمنٹ کے افسران پر مشتمل کمیٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ کیا  ضلع رنگا ریڈی کے جانواڈا موضع میں واقع وزیر کے تارک رما راؤ کا فارم ہاوز جی او 111 کی خلاف ورزی ہے۔


حیدرآباد کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے ذخائر آب کے اطراف  دس کلو میٹر  علاقہ کی حفاظت کے لیے یہ جی او جاری کیا گیا تھا تاکہ ان ذخائر کے طاس میں بغیر رکاوٹ پانی کے بہاؤ کو یقینی بنا سکے ۔ اس علاقہ میں کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمی کی ممانعت ہے ۔ کانگریس کے لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ ریونت ریڈی کا الزام ہے کہ پچیس ایکڑ پر مشتمل کے ٹی آر کا فارم ہاوز  ذخیرہ آب عثمان ساگر میں شامل ہونے والے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے ۔ نیشنل گرین ٹریبونل کی جنوبی بنچ نے جانچ کمیٹی کو دو ماہ میں اپنی تحقیقی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دئیے ہیں ۔



وزیر آئی ٹی،  کے ٹی آر نے اپنے فارم ہاوز کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی قانونی خلاف ورزی  کی تردید کرتے ہوئے  کہا کہ وہ شکایت درج کروانے والے کانگریسی لیڈر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔کے ٹی آر کے ٹویٹر کے جواب میں تلنگانہ کی بر سر اقتدار تلنگانہ راشٹر  سمیتی ، ٹی آر ایس کے حلیف مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کے ٹی آر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آپکی اس جہد میں ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔
اسد الدین اویسی(Asaduddin Owaisi) کی جانب سے  تائید کا کے ٹی آر نے شکریہ ادا کیا ۔
First published: Jun 07, 2020 02:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading