ہوم » نیوز » No Category

حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی میں میڈیا کو اندر جانے سے روکنے پراحتجاج، 25 طلبہ پولیس حراست میں

حیدرآباد۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں صورتحال کشیدہ پائی جاتی ہے جہاں کل پولیس اور طلبہ کے درمیان زبردست جھڑپ اور لاٹھی چارج کا واقعہ پیش آیا تھا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 23, 2016 01:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی میں میڈیا کو اندر جانے سے روکنے پراحتجاج، 25  طلبہ پولیس حراست میں
حیدرآباد۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں صورتحال کشیدہ پائی جاتی ہے جہاں کل پولیس اور طلبہ کے درمیان زبردست جھڑپ اور لاٹھی چارج کا واقعہ پیش آیا تھا ۔

حیدرآباد۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں صورتحال کشیدہ پائی جاتی ہے جہاں کل پولیس اور طلبہ کے درمیان زبردست جھڑپ اور لاٹھی چارج کا واقعہ پیش آیا تھا ۔یونیورسٹی کیمپس میں پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا ہے ۔ پولیس کے ساتھ ساتھ ریپڈ ایکشن فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔


طلبہ کے ایک گروپ نے کل پیش آئے واقعات پر آج یونیورسٹی بند کی اپیل کی ہے ۔ احتیاطی طور پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ہفتہ تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ جے این یو طلبہ لیڈر کنہیا آج شام یونیورسٹی پہونچ رہے ہیں ۔ پولیس نے واضح کردیا ہے کہ کنہیا کو یونیورسٹی میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ان کو ایر پورٹ پر ہی حراست میں لینے پر پولیس غور کررہی ہے ۔


پولیس مین گیٹ پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہی ہے اور شناختی کارڈس رکھنے والے طلبہ کو ہی اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ وائس چانسلر اپا راؤ کے چیمبر کے قریب بھی سخت سکیوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ گزشتہ روز پیش آئے واقعات کے سلسلہ میں پولیس نے پچیس طلبہ کو حراست میں لے لیا ہے ۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار نے یونیورسٹی میں میڈیا کے داخلہ پر پابندی لگادی ہے جس کے بعد پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو یونیورسٹی میں جانے سے روک دیا جس پر میڈیا کے نمائندوں نے احتجاج کیا ۔ ان کی پولیس سے بحث و تکرار ہوگئی ۔


INDIA-STUDENTS-SUICIDE-PROTEST


میڈیا کے علاوہ سیاسی لیڈروں اور طلبہ تنظیموں کے نمائندوں کو بھی یونیورسٹی میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ طلبہ نے چار دنوں تک کلاسیزکے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔

دوسری طرف خودکشی کرنے والے دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی ماں کی جانب سے یونیورسٹی میں وائس چانسلر اپا راؤ کے دوبارہ ذمہ داری سنبھالنے کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کرنے کی اطلاع ملی ہے جس کی طلبہ نے حمایت کی اور اپا راؤ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ۔

First published: Mar 23, 2016 01:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading