اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حیدرآباد: ڈاکٹر جوڑا باتھ روم میں مردہ پایا گیا، دو ماہ پہلے ہی ہوئی تھی شادی، بتائی جارہی موت کی یہ وجہ

    حیدرآباد: نوشادی شدہ ڈاکٹر جوڑا باتھ روم میں مردہ پایا گیا، بتائی جارہی موت کی یہ وجہ

    حیدرآباد: نوشادی شدہ ڈاکٹر جوڑا باتھ روم میں مردہ پایا گیا، بتائی جارہی موت کی یہ وجہ

    Hyderabad News: حیدرآباد کا ایک نو شادی شدہ جوڑا اپنے باتھ روم میں مردہ پایا گیا ۔ پہلی نظر میں موت کی وجہ باتھ روم میں لگے گیزر کے تار میں شارٹ سرکٹ کو مانا جارہا ہے ۔ ان کا گھر حیدرآباد کے قادر باغ علاقہ میں واقع ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Telangana | Hyderabad | Hyderabad
    • Share this:
      حیدرآباد : حیدرآباد کا ایک نو شادی شدہ جوڑا اپنے باتھ روم میں مردہ پایا گیا ۔ پہلی نظر میں موت کی وجہ باتھ روم میں لگے گیزر کے تار میں شارٹ سرکٹ کو مانا جارہا ہے ۔ ان کا گھر حیدرآباد کے قادر باغ علاقہ میں واقع ہے ۔ ان کی شادی کو صرف دو مہینے ہی ہوئے تھے ۔ 22 سالہ ام مومن صائمہ کے والد نے بتایا کہ جب ہم گھر گئے تو ہمیں کچھ گڑبڑی کا اندیشہ ہوا ، اس لئے ہم نے سب سے پہلے پاور کٹ کردی ۔ جب ہم کھڑکی کے راستے اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ نو شادی شادہ جوڑا مردہ پڑا ہوا ہے ۔ 26 سالہ سعید نصیرالدین اور ان کی اہلیہ صائمہ بدھ کو ہی سوریہ پیٹ سے واپس لوٹے تھے ۔

      جانچ افسر سب انسپکٹر ایس شرتی نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح کا ہوسکتا ہے ، لیکن شام تک کسی نے چیک نہیں کیا ۔ ہم رات ساڑھے گیارہ بجے اطلاع ملنے کے بعد جب وہاں پہنچے تو دونوں مردہ ملے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شوہر ، بیوی کو بچانے کیلئے گیا ہو اور وہ بھی بجلی کے رابطے میں آگیا ہو اور دونوں نے وہیں دم توڑ دیا ہو ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اروناچل میں فوج کے حادثہ کا شکار ہوئے ہیلی کاپٹر کا سامنے آیا ویڈیو، 5 افراد تھے سوار


      یہ بھی پڑھئے: نفرت آمیز تقریر کو لے کر سپریم کورٹ سخت، کہا: ایسے لوگوں کے خلاف فوری کارروائی کریں


      پولیس نے بتایا کہ صائمہ میڈیکل کالج کی فائنل سیشن کی طالبہ تھیں جبکہ ان کے شوہر نصیر الدین سرکاری میڈیکل کالج میں کام کرتے تھے ۔ صائمہ نے جمعرات کو صبح اپنے والد کو فون کیا تھا اور پھر کال بیک کا وعدہ کیا تھا ، مگر پھر فون نہیں کرسکی تھی ، لیکن ان کے والد کو لگا کہ دونوں کام پر چلے گئے ہوں، اس لئے فون نہیں کیا ۔ تاہم شام کو فون کرنے پر جب جوڑے نے کوئی جواب نہیں دیا تو اہل خانہ کو فکر ہوئی اور وہ چیک کرنے کیلئے اپارٹمنٹ میں دروازہ توڑ کر داخل ہوئے ۔

      صائمہ کے والد نے بھی بتایا کہ ایسا معلوم ہورہا ہے کہ سعید اپنی بیوی کو بچانے کیلئے باتھ روم میں گیا، جہاں وہ دونوں ہی بجلی کے جھٹکے لگنے سے مر گئے ۔ لاش کو عثمانیہ جنرل اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: