ہوم » نیوز » No Category

اردو میڈیم سرکاری اسکول سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر نیازاحمد شانتی سروپ بھٹنا گرایوارڈ کیلئے منتخب

ڈاکٹر نیازاحمد کو شانتی سروپ بھٹنا گر ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں منعقد شدنی تقریب میں وزیراعظم ایوارڈ دیں گے۔

  • ETV
  • Last Updated: Sep 29, 2016 09:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اردو میڈیم سرکاری اسکول سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر نیازاحمد شانتی سروپ بھٹنا گرایوارڈ  کیلئے منتخب
ڈاکٹر نیازاحمد کو شانتی سروپ بھٹنا گر ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں منعقد شدنی تقریب میں وزیراعظم ایوارڈ دیں گے۔

حیدرآباد ۔ جب کسی میں صلاحیت اور قابلیت ہوتی ہے تو وہ چاہے کسی طرح کے ماحول میں بھی رہا ہو، اس شخص کی کامیابی کی مہک فضاؤں میں اپنے آپ مہکنے لگتی ہے۔ ایک معمولی اردو میڈیم  سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر نیاز اس کی ایک شاندار مثال ہیں۔ ڈاکٹر نیازاحمد کو شانتی سروپ بھٹنا گر ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں منعقد شدنی تقریب میں وزیراعظم ایوارڈ دیں گے۔


حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی کے اس  سائنس داں کو مرکزی حکومت کی جانب سے دیے جانے والے باوقار شانتی سروپ بھٹنا گرایوارڈ براے سائنس و ٹیکنالوجی 2016 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔   ڈاکٹر نیاز احمد یونیورسٹی آف حیدرآباد اسکول آف لائف سائنس کے تحت شعبہ بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو انفارمیٹکس کے سربراہ ہیں۔ انہیں مرکزی حکومت کی جانب سے قومی سطح کے باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریئل ریسرچ کی75 ویں سالگرہ کے موقع پر نئی دہلی میں اس ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ نئی دھلی میں منعقد شدنی کی ایک با وقار تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں دیا جائیگا۔


ڈاکٹر نیاز احمد سابق میں حکومت ہند کی جانب سے نیشنل بائیو سائنس ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد میں کئی ریسرچ اسکالرز ان کے ماتحت ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا کام کررہے ہیں۔ ڈاکٹر نیاز احمد ٹی بی اور ڈائریا جیسی متعدد بیماریوں  میں زبردست ریسرچ کرچکے ہیں۔  واضح رہے کہ ڈاکٹر نیاز احمد کی ابتدائی تعلیم مہاراشتر کے اکولہ سے اردو میڈیم سرکاری اسکول سے ہوئی ہے۔

First published: Sep 29, 2016 09:01 PM IST