ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

حیدرآباد: لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں نے غریب مزدوروں میں کی شراب کی تقسیم ، گرفتار

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کے خدشہ کے تحت ریاست تلنگانہ میں شراب کی خرید و فر و خت پر مکمل پابندی عائد ہے۔

  • Share this:
حیدرآباد: لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں  نے غریب مزدوروں میں کی شراب کی تقسیم ، گرفتار
حیدرآباد: لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں نے غریب مزدوروں میں کی شراب کی تقسیم ، گرفتار

حیدرآباد۔ لاک ڈاؤن کے دوران حیدرآباد کے علاقہ کتہ پیٹ مین روڈ پر چند مزدور مرد و عورتیں اس انتظار میں بیٹھی ہیں کہ کوئی این جی او یا کوئی ہمدرد انسان وہاں آئے اور ان میں کھانا تقسیم کرے ۔ اتنے میں وہاں دو ٹو وہیلرز پر چار نوجوان آکر رکتے ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں سرخ شراب کی بوتلیں اور پلاسٹک کے گلاس ہوتے ہیں۔ وہ ان مزدوروں کے قریب آتے ہیں اور ان سے انتہائی ہمدردانہ طریقہ سے تیلگو میں کہتے ہیں کہ  "تم سب شراب نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہو ہم تمہیں اس سے نجات دلانے آئے ہیں۔" ان نوجوانوں کی باڈی لینگویج سے ایسا لگتا ہے کہ کوئی نیک کام کرنے کے لیے وہاں آیے ہیں ۔


اس کے بعد یہ نوجوان اطمینان کے ساتھ وہاں بیٹھے تمام سات مرد و عورتوں کو شراب سرو کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک مزدور کہتا ہے یہ تو بہت تھوڑی ہے ۔جواب ملتا ہے یار سب کو چکانی ہے اس پر ہی اکتفا کر لو ۔ پھر نوجوانوں کا ٹولہ دوسری جگہ جاتا ہے وہاں بھی اسی طرح مرد و عورتوں کو شراب پیش کرتا ہے ۔درمیان میں ان مزدوروں کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ یہ شراب لاک ڈاؤن سے پہلے خریدی ہوئی ہے۔




ایک منٹ چالیس سیکنڈ پر مشتمل اس  ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس پر ملے جلے رد عمل آنے لگے ۔ ٹویٹر پر اس ویڈیو کو تلنگانہ کے وزیر آبکاری وی سری نواس گاوڈ کو ٹیگ کیا گیا ۔ انہوں نے فوری متعلقہ افسران کو اس واقعہ کی جانچ کے احکامات دئیے ۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے آٹھ گھنٹے بعد ویڈیو میں شراب سرو کرنے والے نوجوان کمار  اور اس کے ساتھی کو سرور نگر کے علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کے خدشہ کے تحت ریاست تلنگانہ میں شراب کی خرید و فر و خت پر مکمل پابندی عائد ہے ۔
First published: Apr 14, 2020 06:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading