உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سکندرآباد میں الیکٹرک بائک شو روم میں لگی بھیانک آگ، 7 افراد ہلاک، علاقہ میں پھیلی افراتفری

     علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    Major fire broke: میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے کچھ افراد نے عمارت کے پائپوں کو پکڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی، جبکہ دیگر نے ممکنہ طور پر اپنی جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ان میں سے کچھ کو بچانے کے لیے سیڑھیوں کا استعمال کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      سکندرآباد کے مونڈا مارکیٹ (Monda Market) علاقہ میں واقع ایک عمارت میں پیر کی رات بھیانک آگ لگ گئی۔ پولیس ذرائع نے تصدیق کی کہ آگ لگنے سے دو خواتین سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔ تاہم دیگر زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی گاندھی اور یشودا اسپتالس میں منتقل کیا گیا ہے۔ عمارت میں موجود کئی افراد کی موت واقع ہو گئی کیونکہ عمارت میں صرف ایک ہی راستہ تھا۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں سے کچھ افراد نے عمارت کے پائپوں کو پکڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی، جبکہ دیگر نے ممکنہ طور پر اپنی جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ان میں سے کچھ کو بچانے کے لیے سیڑھیوں کا استعمال کیا۔
      سکندرآباد میں پاسپورٹ آفس کے قریب واقع روبی الیکٹریکل اسکوٹر شوروم (Ruby Electrical Scooter Showroom) میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق بالائی منزل پر ایک لاج ہے جہاں متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ شدید آگ کی وجہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ پھنسے ہوئے افراد کا دم گھٹ گیا ہے۔


      واقعہ کے فوراً بعد تلنگانہ کے وزیر برائے سنیماٹوگرافی اور مویشی پالن تلاسانی سرینواس یادو موقع پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے اور کچھ متاثرین نے مبینہ طور پر جلتی ہوئی عمارت سے کودنے کی کوشش کی تھی۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال اس بارے میں حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔

      یہ بھی پڑھیں:


      فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فائر مین نے سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے بالائی منزلوں میں پھنسے لوگوں کو بچایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قریبی عمارتوں سے لوگوں کو باہر نکالا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: