حیدرآباد گینگ ریپ : AIMIM ممبر اسمبلی کا نابالغ بیٹا گرفتار، جنسی استحصال کا کیس درج
حیدرآباد گینگ ریپ : AIMIM ممبر اسمبلی کا نابالغ بیٹا گرفتار، جنسی استحصال کا کیس درج ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔
Hyderabad Gang Rape Case : حیدرآباد اجتماعی آبروریزی کیس کے سلسلہ میں اے آئی ایم آئی ایم ممبر اسمبلی کے نابالغ بیٹے کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ چونکہ ملزم نابالغ ہے، اس لئے اس کو نگرانی گھر میں بھیج دیا گیا ہے ۔ وہ ان پانچ نابالغوں میں شامل ہے ، جو سبھی آبزرویشن ہوم میں ہیں ۔
حیدرآباد : حیدرآباد اجتماعی آبروریزی کیس کے سلسلہ میں اے آئی ایم آئی ایم ممبر اسمبلی کے نابالغ بیٹے کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ چونکہ ملزم نابالغ ہے، اس لئے اس کو نگرانی گھر میں بھیج دیا گیا ہے ۔ وہ ان پانچ نابالغوں میں شامل ہے ، جو سبھی آبزرویشن ہوم میں ہیں ۔ حالانکہ پولیس نے کل چھ ملزمین کو گرفتار کیا تھا ، جن میں سے ایک ملزم بالغ ہے اور وہ پولیس کی حراست میں ہے ۔ اجتماعی آبروریزی کا یہ واقعہ 28 مئی کو پیش آیا تھا ۔
حیدرآباد کے پولیس کمشنر نے کہا کہ جس انووا میں اجتماعی آبروریزی کا واقعہ پیش آیا ، وہ سرکاری گاڑی لگ رہی تھی ۔ وہیں تلنگانہ پولیس نے بتایا کہ اے آئی ایم آئی ایم ممبر اسمبلی کے بیٹے پر جنسی استحصال کا معاملہ درج کیا گیا ہے نہ کہ اجتماعی آبروریزی کا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس انووا میں نہیں تھا، جہاں متاثرہ کی اجتماعی آبروریزی کی گئی تھی ۔
اس سے پہلے ویسٹ زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس جے ایل ڈیوس نے ایک پریس کانفرنس میں جانکاری دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاملہ میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، جس میں سے تین نابالغ ہیں ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر پانچ ملزمین کی شناخت کی گئی ہے ۔
ڈی سی پی جے ایل ڈیوس نے بتایا تھا کہ ملزمین کے بارے میں متاثرہ کو زیادہ جانکاری نہیں تھی ۔ وہ صرف ایک ملزم کا نام بتا پائی ۔ اس کے بعد سبھی کو پکڑنے کیلئے فورا پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد کرلیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ 17 سال کی متاثرہ 28 مئی کو ایک پارٹی کے بعد اپنے گھر لوٹ رہی تھی ، اسی دوران حیدرآباد کے جبلی ہلس علاقہ میں اس کی اجتماعی آبروریزی کی گئی ۔ یہ معاملہ اس وقت سرخیوں میں آیا جب متاثرہ کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔