ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

حج درخواست گزاروں سے جلد کور نمبر حاصل کرلینے کی خواہش

حیدرآباد: اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ حج 2016کے لئے حج کمیٹی کو جو درخواستیں وصول ہوئی ہیں ان تمام کے کور نمبر الاٹ ہوچکے ہیں ‘ اور بیشتر افراد نے اپنے کور نمبر حاصل کرلئے ہیں ‘ لیکن پھر بھی ایسے بے شمار درخواست گزار ہیں جنہوں نے اپنے کور نمبر حاصل نہیں کئے ہیں۔ انہو ں نے ایسے تمام حج درخواست گزاروں سے جنہوں نے حج 2016کیلئے درخواستیں دی ہیں لیکن تاحال اپنے کور نمبر حاصل نہیں کئے ہیں خواہش کی ہے کہ وہ جلد سے جلد دفتر حج کمیٹی سے اپنے کور نمبر کی سلپ حاصل کرلیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 08, 2016 10:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu

انہوں نے کہا کہ اگر ایسے درخواست گزار قرعہ اندازی سے قبل اپنے کور نمبر حاصل کرلیں تو ان کو قرعہ اندازی میں اپنے نمبر کے انتخاب کے تعلق سے معلومات حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔ اس کے علاوہ انہو ں نے چوتھی مرتبہ درخواست دینے والے عازمین اور 70سال سے زائد عمرکے عازمین اور ان کے ہمراہی عازمین سے بھی خواہش کی ہے کہ وہ بھی اپنا کور نمبر حاصل کرلیں ۔ اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے مزید بتایا کہ اس سال ریاست تلنگانہ سے جملہ 17,321 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جن میں فریش درخواست گزاروں کی تعداد 15123ہے جن کے لئے قرعہ اندازی ہوگی۔ محفوظ زمروں کے درخواست گزاروں کی تعداد 2198ہے‘ تلنگانہ میں سب سے زیادہ 11,610 درخواست گزاروں کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

اسی طرح ریاست آندھرا پردیش سے جملہ 3250 درخواستیں وصول ہوئیں جن میں فریش درخواست گزار وں کی تعداد 3055اور محفوظ زمروں کے عازمین کی تعداد 195ہے۔ سب سے زیادہ 774درخواستیں ضلع کرنول سے وصول ہوئی ہیں۔ جملہ درخواست گزاروں کے ساتھ تلنگانہ میں 33شیر خوار اور آندھرا پردیش سے صرف ایک شیر خوار ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ فریش درخواست گزاروں میں سے کوٹہ کے مطابق عازمین کے انتخاب کے لئے جاریہ ماہ مارچ کے تیسرے ہفتہ میں قرعہ اندازی متوقع ہے۔ اور توقع ہے کہ اس وقت تک دونوں ریاستوں کے لئے2011کی مردم شماری کے مطابق علیحدہ حج کوٹہ کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔

First published: Mar 08, 2016 10:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading