உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تلبیہ کی گونج میں تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ، نائب وزیراعلی محمد محمود علی نے کہا وداع

     احرام میں ملبوس تلنگانہ 340 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ آج صبح تلبیہ کی گونج میں آج حج کیمپ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ اور وہاں سے ایر انڈیا کی چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعہ براہ جدہ سوئے حرم روانہ ہوا۔

    احرام میں ملبوس تلنگانہ 340 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ آج صبح تلبیہ کی گونج میں آج حج کیمپ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ اور وہاں سے ایر انڈیا کی چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعہ براہ جدہ سوئے حرم روانہ ہوا۔

    احرام میں ملبوس تلنگانہ 340 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ آج صبح تلبیہ کی گونج میں آج حج کیمپ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ اور وہاں سے ایر انڈیا کی چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعہ براہ جدہ سوئے حرم روانہ ہوا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      حیدرآباد : احرام میں ملبوس تلنگانہ 340 عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ آج صبح تلبیہ کی گونج میں آج حج کیمپ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ اور وہاں سے ایر انڈیا کی چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعہ براہ جدہ سوئے حرم روانہ ہوا۔ حج کیمپ میں آرٹی سی کی بالکل نئی میٹرو بسوں کے ذریعہ عازمین کی روانگی کا منظر دیدنی تھا۔ جہاں عازمین کے لبوں پر تلبیہ کا ورد جاری تھا وہیں بسوں کے قریب والنٹےئرز اور دیگر افراد بھی با آواز بلند تلبیہ پڑھ رہے تھے جس کے سبب ایک روح پرور منظر پیدا ہوگیا ۔
      عازمین کے رشتہ داروں نے آنکھوں میں آنسو اور لبوں پر دعاؤں کے ساتھ اپنے عزیزوں کو وداع کیا ۔ حج ہوز نامپلی حیدرآبادمیں نائب وزیراعلی جناب سید محمود علی نے جھنڈی لہرا کر عازمین کو وداع کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ایر پورٹ کے حج ٹرمنل پر طیارہ کو جھنڈی دکھائی۔حج کیمپ میں عازمین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان سے ملک و قوم اور ملت کی ترقی اور خوش حالی اور امن و امان اور اچھی بارش کی دعأ کرنے کی اپیل کی۔
      انہوں نے عازمین حج کو ان کی زندگی کے اس مقدس ترین سفر پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ خصوصاً وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کو حجاج کرام کو سہولتوں کی فراہمی اور ان کی بھلائی سے گہری دلچسپی ہے۔ ان کو اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کی تعلیمی‘ سماجی‘ ثقافتی اور معاشی ترقی کی بھی بڑی فکر رہا کرتی ہے۔ جناب محمد محمود علی نے عازمین کی خدمت میں مصروف افسروں اسٹاف اور والنٹےئرز سے اظہار تشکر کرتے ہوے کہا کہ ان کی یہ خدمت بھی باعث ثواب ہے۔
      صدرنشین حج کمیٹی آف انڈیا جناب چودھری محبوب علی قیصر نے حیدرآباد امبارکیشن پوائینٹ کے انتظامات کی پرزور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں انہوں نے جو انتظامات دیکھے ہیں وہ بڑے شاندار ہیں جس سے وہ کافی متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حج کمیٹی عازمین حج کی ہر ممکن خدمت کررہی ہے اورحج مشن سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے ان کو سعودی عربیہ میں بھی خدمات فراہم کرتی ہے۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ نے عازمین کو حج و عمرہ اور زیارت روضہ نبوی ﷺ کے فضائیل سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ عازمین اللہ کے مہمان ہیں‘ جن کو اللہ نے اپنے گھر طلب کیا ہے۔
      انہوں نے عازمین کو مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے کہا کہ وہ بیکار باتوں میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ عبادات‘ درود و سلام اور تلاوت کلام پاک کا اہتمام کیا کریں۔ جناب فاروق حسین ایم ایل سی نے کہا کہ عازمین حج اللہ کے مہمان ہوتے ہیں جن کی خدمت کے لئے حکومت تلنگانہ بڑھ چڑھ کر اقدامات کرتی ہے۔ جناب محمد سلیم ایم ایل سی نے کہا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ اقلیتوں کو ہر میدان میں آگے دیکھنا چاہتے ہیں‘ اور اس کے لئے وہ کئی اقدامات کررہے ہیں۔
      مسٹر ایم ایس پربھاکر ایم ایل سی نے کہا کہ اللہ کے مہمان خوش نصیب ہوتے ہیں اور ایسے خوش نصیب لوگوں کو وداع کرنے کے لئے یہاں آنے کا جو موقعہ انہیں ملا ہے اسے وہ اپنی خوش نصیبی سمجھتے ہیں۔ مجلسی رکن اسمبلی جناب جعفر حسین معراج نے عازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین ‘ مسلمانوں کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کامیاب نمائندگیاں کررہی ہے۔ عازمین حج کے لئے ویکسی نیشن کیمپ اور دارالسلام بینک کے ذریعہ خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
      جناب عامر شکیل ایم ایل اے نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیراعلی کی دلچسپی اور ان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ رکن مرکزی حج کمیٹی محترمہ طیبہ آفندی نے کہا کہ عازمین کی خدمت باعث سعادت ہے۔ اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے تمام کا استقبال کرتے ہوئے بتایاکہ اس سال عازمین کے لئے کچھ نئی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ ایک تو یہ کہ گرین زمرہ میں پکوان کی اجازت برخاست کردی گئی ہے دوسرے یہ کہ حاجیو ں کو سم کارڈ سعودی عرب میں ان کی آمد کے بعد جاری کیا جائے گا۔
      ڈپٹی میئر جناب بابا فصیح الدین نے مخاطب کرتے ہوئے وزیراعلی کی ترقیاتی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب سید عمر جلیل ‘ ایم ڈی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن جناب بی شفیع اللہ اور دوسرے موجود تھے۔ حافظ و قاری صابر پاشاہ کی تلاوت کلام پاک اور محمد انصار کے ہدیہ نعت سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ جناب عبدالرؤف خان انجنےئر نے کارروائی چلائی۔
      First published: