ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ میں لاک ڈاون کی مدت میں 30 مئی تک کی توسیع ، جانئے کیا کھلا رہے گا اور کیا بند

تلنگانہ میں کورونا وائرس لاک ڈاون کی مدت میں 30 مئی تک کی توسیع کردی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی نے اپنے کابینی وزرا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ، جس کے دوران وزرا نے ریاست میں لاک ڈاون میں ایک ہفتہ کی توسیع کی شفارش کی ۔

  • Share this:
تلنگانہ میں لاک ڈاون کی مدت میں 30 مئی تک کی توسیع ، جانئے کیا کھلا رہے گا اور کیا بند
تلنگانہ میں لاک ڈاون کی مدت میں 30 مئی تک کی توسیع ، جانئے کیا کھلا رہے گا اور کیا بند ۔ علامتی تصویر ۔

حیدرآباد : تلنگانہ میں کورونا وائرس لاک ڈاون کی مدت میں 30 مئی تک کی توسیع کردی گئی ہے ۔ تاہم اس دوران ہر روز صبح چھ بجے سے لے کر صبح 10 بجے تک سبھی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی نے اپنے کابینی وزرا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ، جس کے دوران وزرا نے ریاست میں لاک ڈاون میں ایک ہفتہ کی توسیع کی شفارش کی ۔ ساتھ ہی ساتھ وزیر اعلی نے 20 مئی کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ کو بھی ملتوی کردیا ہے ۔




کورونا کو روکنا عوام کے ہاتھوں میں : ریاستی وزیرداخلہ

ادھر ریاست کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے واضح کیا ہے کہ کورونا کو روکنا عوام کے ہاتھوں میں ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران کوئی ہوٹل یا کوئی بھی دکان کھلی رکھنے کی کوئی اجازت نہیں ہے اور صرف میڈیکل شاپس کو ہی اس سے استثنی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو پیام دینا چاہتے ہیں کہ وہ گھر میں رہیں، کورونا ایسامرض ہے جو وبائی ہے۔ لوگ جب گھر سے نکل کر واپس آتے ہیں تو اپنے ساتھ کورونا کے مرض کو لے کر آتے ہیں۔ ایسے میں وہ عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ ماسک کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، کسی بھی کام سے باہر نکلنے پر گھروں کو واپس ہونے کے بعد اچھی طرح اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔ سینی ٹائزر کا استعمال کریں یا پھر صابن سے ہاتھ دھوئیں۔

انہوں نے ریاست کے عوام سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط کریں۔ کرفیو لگانے کا دکھ حکومت کو بھی ہے کیونکہ لاک ڈاون سے لوگوں کے کاروبار ختم ہوتے ہیں ، لیکن اس بیماری کو روکنے کے لئے لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ تمام سے وہ گزارش کرتے ہیں کہ وہ لاک ڈاون میں گھروں میں ہی محدود رہیں اور باہر نہ نکلیں ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 18, 2021 09:32 PM IST