قتل کا سنسنی خیز ایک اور واقعہ، چاقو سے خاتون پارٹنر کا قتل، کٹر مشین سے لاش کے ٹکڑے کرکے فریج میں رکھا

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hyderabad, India
  • Share this:
    حیدرآباد۔ اسٹاک مارکیٹ کے ایک بروکر کو بدھ کے روز حیدرآباد میں ایک 55 سالہ خاتون ساتھی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات تھے۔ مقتول کا کٹا ہوا سر چند روز قبل ایک ڈمپنگ یارڈ سے ملا تھا جس کے بعد ایک ہفتے تک جاری رہنے والی تفتیش میں کئی سنسنی خیز انکشاف ہوئے اور 48 سالہ شخص کی گرفتاری عمل میں آئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ قتل کے بعد ملزم نے پتھر کاٹنے والی مشین سے اپنے ساتھی کی لاش کے 6 ٹکڑے کیے اور اسے فریج میں رکھا، پھر مختلف مقامات پر پھینک دیا۔

    ملزم نے متاثرہ کے پاؤں اور ہاتھ اپنے گھر کے فریج ( میں رکھے تھے اور بدبو سے بچنے کے لیے اس پر پرفیوم اسپرے کیا تھا۔ 17 مئی کو حیدرآباد پولیس کو شہر میں موسی ندی کے قریب ایک کٹا ہوا سر ملا تھا۔ اس معاملہ کو حل کرنے کے بعد جمعرات کو یہ چونکا دینے والا جرم سامنے آیا۔ یہ معاملہ دہلی میں شردھا والکر اور نکی یادو قتل کیس سے ملتا جلتا ہے، جس میں ملزمان نے مقتولین کے جسم کے اعضاء کاٹ کر انہیں فریز میں رکھنے کے بعد مختلف جگہوں پر پھینک دیا تھا۔

    ساؤتھ ایسٹ زون کے ڈی سی پی روپیش چنوری نے بتایا کہ پولیس نے بی چندر موہن کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 55 سالہ ملزم کے 48 سالہ یارام انورادھا ریڈی کے ساتھ گزشتہ 15 سال سے ناجائز تعلقات تھے۔ خاتون کے شوہر کا کئی سال قبل انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد وہ ایک اسپتال میں بطور نرس بھی کام کرتی تھی۔ متاثرہ انورادھا ملزم چندر موہن کے ساتھ چیتنیہ پوری کالونی، دلسکھ نگر میں اپنے گھر پر رہ رہی تھی۔

    خاتون 2018 سے ضرورت مندوں کو سود پر قرض دیتی تھی۔ ان کے درمیان اس وقت اختلافات پیدا ہوئے جب چندرموہن نے آن لائن کاروبار کرنے کے لیے اس سے تقریباً 7 لاکھ روپے لیے تھے لیکن ملزم خاتون کی بار بار درخواست کے باوجود رقم واپس کرنے میں ناکام رہا۔ اس کے بعد جب خاتون نے اس پر پیسوں کے لیے دباؤ ڈالا تو اس نے اس سے رنجش رکھنے لگا اور اسے جان سے مارنے کا منصوبہ بنالیا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: