ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

GHMC Election: بی جے پی کا منشور جاری، پرانا شہر حیدرآباد کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان

منشور میں ہر بلدی ڈیویثرن کے لئے چار کروڑ روپئے کے بجٹ کو الاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی چوری کے واقعات کو روکنے اقدامات کا بھی ذکرکیاگیا ہے۔ اس منشور میں عوام سے کئی وعدے کئے گئے۔ مفت کورونا ویکسین دینے، مفت بجلی،خواتین کو مفت سفر کی سہولت جیسے وعدے بھی کئے گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 26, 2020 02:52 PM IST
  • Share this:
GHMC Election: بی جے پی کا منشور جاری، پرانا شہر حیدرآباد کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس، مرکزی وزیر کشن ریڈی نے جی ایچ ایم سی کا انتخابی منشور جاری کیا۔

حیدرآباد۔ بی جے پی نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) کے انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور جاری کیا جس میں پرانے شہر حیدرآباد کے لئے خصوصی پیکیج کا وعدہ کیا گیا۔ منشور میں ہر بلدی ڈیویثرن کے لئے چار کروڑ روپئے کے بجٹ کو الاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی چوری کے واقعات کو روکنے اقدامات کا بھی ذکرکیاگیا ہے۔ اس منشور میں عوام سے کئی وعدے کئے گئے۔ مفت کورونا ویکسین دینے، مفت بجلی،خواتین کو مفت سفر کی سہولت جیسے وعدے بھی کئے گئے۔


مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس، مرکزی وزیر کشن ریڈی نے  جی ایچ ایم سی کا انتخابی منشور جاری کیا۔ اس موقع پر بی جے پی تلنگانہ کے صدر بنڈی سنجے، لکشمن، ڈی کے ارونا اور وویک وینکٹاسوامی موجود تھے۔  فڈنویس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل میں بی جے پی کا بہت بڑا رول رہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کیا چاہتے ہیں۔ ہم نے لوگوں سے بات کی اور منشور تیار کیا۔ 17 ستمبر کو سرکاری طور پر یوم آزادی تلنگانہ منایا جائے گا۔


انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو سرکاری طور پر 17 ستمبر کی تقریب منعقد کریں گے۔ کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ کارپوریشن کی جانب سے ویکسین فراہم کی جائے گی۔ سیلاب کے متاثرین میں فی کس 25 ہزار کی مدد کی جائے گی، حیدرآباد میں ڈرینج کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ غیر مجاز عمارتیں منہد م کی جائیں گی، بسوں اور میٹرو میں خواتین کے لئے مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن تعلیم کے لئے اعلی معیار والا وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔ سرکاری اسکولس کے بچوں کے لئے لیپ ٹاپ کے ساتھ فری وائی فائی، وزیراعظم آواس یوجنا کے تحت لاکھوں غریبوں کے لئے مفت مکانات دئے جائیں گے۔125 گز کے اندر مکان کی تعمیر کے لئے مفت اجازت نامے دیئے جائیں گے۔ غریبوں کے لئے 100 یونٹ تک مفت بجلی کی سپلائی کی جائے گی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 26, 2020 02:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading