GHMC Election: کیب ڈرائیور کی بیوی لڑیں گی الیکشن، ٹی ڈی پی نے دیا ٹکٹ
حیدرآباد میں یکم دسمبر کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے الیکشن ہونے ہیں۔ تیلگو دیشم پارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں پہلی بار معمولی پس منظر کی دو خواتین فرحانہ اور ریکھا کو ٹکٹ دیا ہے۔ کیب ڈرائیور کی اہلیہ فرحانہ بیگم پیٹ ڈویژن سے انتخابی میدان میں ہیں۔ جبکہ سلائی کا کام کرنے والی ریکھا رام گوپال پیٹ ڈویژن سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 26, 2020 06:36 PM IST

تیلگو دیشم پارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں پہلی بار معمولی پس منظر کی دو خواتین فرحانہ اور ریکھا کو ٹکٹ دیا ہے۔
Hyderabad Municipal Election 2020: حیدرآباد میں یکم دسمبر کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) کے الیکشن ہونے ہیں۔ تیلگو دیشم پارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں پہلی بار معمولی پس منظر کی دو خواتین فرحانہ اور ریکھا کو ٹکٹ دیا ہے۔ کیب ڈرائیور کی اہلیہ فرحانہ بیگم پیٹ ڈویژن سے انتخابی میدان میں ہیں۔ جبکہ سلائی کا کام کرنے والی ریکھا رام گوپال پیٹ ڈویژن سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ جی ایچ ایم سی الیکشن کے نتائج 4 دسمبر کو آئیں گے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں فرحانہ نے کہا کہ اگر وہ جیت حاصل کرتی ہیں تو اپنے علاقے میں ترقی کے لئے کڑی محنت کریں گی۔ فرحانہ کہتی ہیں ' میں ایک معمولی متوسط طبقے کے کنبے سے آتی ہوں۔ میرے شوہر ایک کیب ڈرائیور ہیں۔ بھائی آٹو رکشہ چلاتا ہے۔ ہم بنیادی سہولتوں کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم نے پہلے حکام سے رابطہ کیا تھا لیکن وہ ہماری مدد کے لئے کبھی آگے نہیں آئے۔ میرے علاقے میں بنیادی سہولتوں کا بڑا مسئلہ ہے۔ اس لئے میں نے الیکشن لڑنے کا قدم اٹھایا۔
ترقی کے لئے کام کروں گی: فرحانہ
ساتویں پاس فرحانہ کہتی ہیں ' علاقے میں دیگر سہولتوں کو چھوڑ دیں، ہمارے یہاں تو ایک قبرستان بھی نہیں ہے۔ ہمیں پولیس کی اجازت کے ساتھ اپنے کی تدفین کے لئے دوسرے علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔ کئی بار اجازت ملنے میں دو ۔ دو دن کی تاخیر ہوتی ہے، تب تک مجبورا لاش کو گھر پر ہی رکھنی پڑتی ہے۔ میرا بھائی سالوں سے اس کے خلاف لڑ رہا تھا۔ اب جب مجھے الیکشن لڑنے کا موقع ملا تو ہم یقینی طور پر جیتیں گے اور ترقی کے لئے کام کریں گے'۔
There is a lot of problem in my locality, so I took this bold step. There aren't enough graveyards here, people have to keep hold of the corpse for 2 days. This has been a long-drawn struggle. People in my area are supporting me. If I win, I will definitely work hard: Farhana https://t.co/bf20PUreWt pic.twitter.com/lFyHNyrT54
— ANI (@ANI) November 25, 2020
الیکشن جیت کر ضرورت مندوں کی مدد کروں گی: ریکھا
وہیں، رام گوپال پیٹ ڈویژن سے ٹی ڈی پی امیدوار ریکھا کہتی ہیں ' میں خوش ہوں کہ مجھے الیکشن لڑنے کا موقع ملا۔ اکثر امیر ہی الیکشن لڑتے ہیں اور اپنی بہتری کے لئے الیکشن جیتتے ہیں۔ غریبوں یا ضرورت مندوں کی خدمت کے لئے وہ زیادہ کچھ نہیں کرتے۔ ہمارے گھر کے سامنے زیادہ تر سیویج اوورفلو ہوتا ہے۔ ہم کئی ایشوز پر لڑ رہے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ٹی ڈی پی نے مجھے الیکشن لڑنے اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے'۔