உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hyderabad News: اسد الدین اویسی کی اپیل، جمعہ کے دن پرامن طریقہ سے ادا کریں نماز

    Hyderabad News: اسد الدین اویسی کی اپیل، جمعہ کے دن پرامن طریقہ سے ادا کریں نماز

    Hyderabad News: اسد الدین اویسی کی اپیل، جمعہ کے دن پرامن طریقہ سے ادا کریں نماز

    Hyderabad News: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اسد الدین اویسی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کو پرامن طریقہ سے نماز ادائیں اور پرامن طریقہ سے جمعہ کو منائیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Telangana | Hyderabad | Hyderabad
    • Share this:
      حیدرآباد : بی جے پی کے معطل لیڈر اور ایم ایل اے ٹی راجا سنگھ کے پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کو لے کر لوگوں میں غصہ ہے اور احتجاج بھی کیا جارہا ہے ۔ اس درمیان کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اسد الدین اویسی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کو پرامن طریقہ سے نماز ادائیں اور پرامن طریقہ سے جمعہ کو منائیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: انفلوئنسر کشف کو ایک گھنٹے میں ملی ضمانت، جانئے کیا ہے پورا معاملہ


      ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے کہا کہ کل جمعہ ہے اور جمعہ عید المومنین ہوتا ہے ، اس لئے سبھی سے گزارش ہے کہ آپ پرامن طریقہ سے اپنے محلہ اور مقامی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سبھی کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ جس پرامن طریقہ سے ہم نے احتجاج کیا اور ہمارے احتجاج کی وجہ سے خاطی کو جیل بھی جانا پڑا، اسی طرح ہمیں ہمارا کل کا جمعہ پرامن طریقہ سے گزر جائے ۔


      یہ بھی پڑھئے: راجہ سنگھ دوبارہ گرفتار، تلنگانہ پولیس ہائی کورٹ سے رجوع


      بتادیں کہ قابل اعتراض تبصرہ پر تنازع بڑھنے کے بعد ٹی راجا سنگھ کو بی جے پی نے پارٹی سے معطل کردیا تھا ۔ ان کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا، لیکن بعد میں ان کو ضمانت مل گئی تھی ۔ اس ضمانت کی بھی کافی مخالفت ہوئی تھی ۔ اب جمعرات کو پولیس نے راجا کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے ۔

      حالانکہ اب ہوئی گرفتاری کا پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، بلکہ یہ گرفتاری کسی پرانے معاملہ میں ہوئی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: