ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

GHMC Elections 2020: حیدرآباد سٹی پولیس نے نگرانی میں شدت پیدا کردی

حیدرآباد سٹی پولیس حدود میں 4932مراکز رائے دہی ہیں اور بعض ڈویژن سائبرآباد ورچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹس کے حدود میں آتے ہیں۔ تمام مراکز رائے دہی میں سے 1704حساس اور 1085شدید حساس ہیں۔ سیکورٹی کی ضروریات کے مطابق پولیس کو تعینات کیاجائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 25, 2020 03:17 PM IST
  • Share this:
GHMC Elections 2020: حیدرآباد سٹی پولیس نے نگرانی میں شدت پیدا کردی
پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار کی فائل فوٹو

حیدرآباد۔ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(GHMC) انتخابات کے پیش نظر شہر حیدرآباد میں جملہ 3744 لائسنس یافتہ ہتھیار جمع کروائے گئے جبکہ پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران دوچاقو ضبط کئے۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے کہا کہ تاحال پولیس نے 19ایف آئی آر درج کئے اور تین معاملات کی پولیس اسٹیشن میں جی ڈی انٹری کی گئی۔ یہ انٹری انتخابات کے پیش نظر نافذ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کی گئی۔گاڑیوں کی تلاشی کے لئے 15چیک پوسٹ پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر بنائے گئے۔


حیدرآباد سٹی پولیس حدود میں 4932مراکز رائے دہی ہیں اور بعض ڈویژن سائبرآباد ورچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹس کے حدود میں آتے ہیں۔ تمام مراکز رائے دہی میں سے 1704حساس اور 1085شدید حساس ہیں۔ سیکورٹی کی ضروریات کے مطابق پولیس کو تعینات کیاجائے گا۔ کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے یہ بات بتائی۔


انہوں نے کہاکہ تاحال 2785 افراد جن کے مجرمانہ ریکارڈ ہیں کو پولیس نے پابند مچلکہ کیا ہے اور ان کو کسی بھی شرانگیزی کے خلاف انتباہ دیا گیا ہے۔ تاحال پولیس نے حوالہ کی 1,40,87,450 رقم ضبط کی ہے۔ ساتھ ہی 80گرام منشیات، دو کیلو گانجہ اور 25000 روپئے مالیت کی شراب بھی ضبط کی گئی ہے۔


انہوں نے کہاکہ مراکز رائے دہی، اہم مقامات کے قریب لوگوں کے جمع ہونے پرنظر رکھنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹوئٹر، فیس بک اور واٹس اپ کے ذریعہ درج کروائی گئی شکایات کا سوشل میڈیا کی ٹیمیں جائزہ لے رہی ہیں۔ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی تصدیق کے بغیر غیر ضروری پوسٹس کو فارورڈ نہ کریں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 25, 2020 03:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading