உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہاسٹل سے نکالے گئے دلت طالب علم نے کی خودکشی ، طلبہ کا ہنگامہ ، وی سی کے خلاف کیس درج

    حیدرآباد: حیدرآباد میں پی ایچ ڈی کے ایک دلت طالب علم کی خودکشی کے بعد ہنگامہ بڑھتا جا رہا ہے۔ طلبہ نے اس واقعہ کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا تو ادھر وی سی کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      حیدرآباد: حیدرآباد میں پی ایچ ڈی کے ایک دلت طالب علم کی خودکشی کے بعد ہنگامہ بڑھتا جا رہا ہے۔ طلبہ نے اس واقعہ کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا تو ادھر وی سی کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

      دراصل خودکشی کرنے والے طالب علم کو 4 دیگر دلت طلبہ کے ساتھ کالج سے نکال دیا گیا تھا۔ ان تمام پر ایک طالب علم کے ساتھ مار پیٹ کا الزام تھا۔ مظاہرہ کررہے طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو کالج سے نکالنے کے فیصلے میں تعصب سے کام لیا ہے۔

      ادھر ساتھی طلبہ کے احتجاج کے درمیان آج صبح روہت کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ بتا دیں کہ پی ایچ ڈی کے ایک طالب علم روہت نے کل شام اپنے ہاسٹل میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ پولیس نے موقع سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی برآمد کیا۔

      اس پورے واقعہ پر کانگریس کا کہنا ہے کہ دلت بچوں کے ساتھ اس طرح کی کارروائی کی جا رہی ہے تو یہ فکر کی بات ہے۔ سوسائڈ نوٹ اپنے آپ میں بہت ہی افسوسناک ہے۔ شرم کی بات ہے کہ آج بھی ملک میں اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں۔

      نئی دہلی : سپریم کورٹ نے پیر کو بابری ڈھانچہ انہدام کیس کی سماعت چار ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔ اس سے پہلے اس معاملے کے کئی فریقوں نے کورٹ سے اپنا موقف رکھنے کے لئے وقت مانگا تھا۔

      First published: