مولانا محمد الحمومی کا انتقال، شاہی مسجد میں نماز جنارہ، پہاڑی شریف میں تدفین
حیدرآباد کی شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی کے سابق امام وخطیب مولانا حافظ محمدبن عبدالرحمن الحمومی کا بارہ فروری جمعہ کو بعدنمازعصرانتقال ہوگیا ۔ وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ نماز جنار ہ آج صبح آٹھ بجے شاہی مسجد باغ عامہ میں ادا کی گئی۔تدفین وادی رحمت مدرسہ فاروقیہ نزد پہاڑی شریف میں عمل میں لائی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان حسن بن محمدالحمومی نجیب'محمدمحسن بن محمدالحمومی ندیم اور حافظ احسن بن محمد الحمومی جواد(امام وخطیب شاہی مسجدباغ عامہ نامپلی )اورچھ دختران شامل ہیں ۔ مرحوم نے جامع مسجد معظم پورہ ملےپلی میں پندرہ سال تک خطیب اور پینتالیس سال تک امامت کےفرائض انجام دیئے۔شاہی مسجد باغ میں تاحیات امام و خطیب رہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 13, 2021 04:30 PM IST