ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

شکایت کنندہ لڑکی کی عصمت دری پر سب انسپکٹر پولیس اور کانسٹیبل معطل

حیدرآباد: شکایت کنندہ لڑکی کی عصمت دری پر سب انسپکٹر پولیس اور اس کا ساتھ دینے والے کانسٹیبل کومعطل کردیاگیا۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع گنٹور میں پیش آیا۔ ساؤتھ کوسٹل زون گنٹور رینج آئی جی پی ونجیت بریجل نے ارودلاپیٹ کے سب انسپکٹر جی بالاکرشنا اور کانسٹیبل سی ایچ رامو کو اس سلسلہ میں معطل کردیا۔

  • Share this:

یہ معطلی ابتدائی جانچ رپورٹ کے بعد کی گئی ہے۔ ایک نوجوان لڑکی جو اروندل پیٹ پولیس اسٹیشن اپنے بوائے فرینڈ ڈیوڈ کے خلاف محبت کے نام پر دھوکہ دہی کی شکایت کے لئے پہنچی تاہم سب انسپکٹر بالاکرشنا نے اس کے خلاف معاملہ درج کرنے کے بجائے لڑکی سے خواہش کی کہ وہ اس معاملہ کی جانچ کے سلسلہ میں اس کے گھر آئے۔ جب لڑکی اس کے گھر پہنچی تو اس نے لڑکی کی عصمت دری کی۔

بتایاجاتا ہے کہ کانسٹیبل جو اسی پولیس اسٹیشن میں کام کرتا ہے،نے متاثرہ کی ماں کو طلب کیا۔ متاثرہ کی ماں شکایت کرنے کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچی تھی۔متاثرہ نے اس بات کی شکایت ایس پی سے کی اور مطالبہ کیا کہ ایس آئی اور کانسٹیبل کو گرفتار کیاجائے۔

First published: Jan 30, 2020 01:42 PM IST