ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

اہم خبر: جی ایچ ایم سی انتخابات: ٹیکسی اونرز اور ڈرائیورز جے اے سی نے ٹی آرایس کی حمایت کا کیا اعلان

کورونا وائرس وبا (Covid-19 pandemic) کے دور میں نقصان کا شکار ٹرانسپورٹ شعبہ کے 267 روپیوں کو معاف کرنے کے ضمن میں وزیراعلی تلنگانہ کے چندر شیکھرراؤ (K Chandrasekhar Rao) کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایسوسی ایشن نے ریاستی حکومت کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 25, 2020 01:43 PM IST
  • Share this:
اہم خبر: جی ایچ ایم سی انتخابات: ٹیکسی اونرز اور ڈرائیورز جے اے سی  نے ٹی آرایس کی حمایت کا کیا اعلان
ٹیکسی اونرز اور ڈرائیورز جے اے سی نے ٹی آرایس کی حمایت کا کیا اعلان

حیدرآباد: تلنگانہ (Telangana) کی حکمران جماعت ٹی آرایس (TRS) کی رکن کونسل کویتا سے ملاقات کرتے ہوئے ٹیکسی اونرز اور ڈرائیورس جے اے سی (Taxi owners and drivers JAC) کے نمائندوں نے 267 کروڑ روپیے موٹر وہیکل ٹیکس معاف کرنے کے ریاستی حکومت کے وعدہ کا شکریہ ادا کیا۔ کورونا وائرس وبا (Covid-19 pandemic) کے دور میں نقصان کا شکار ٹرانسپورٹ شعبہ کے 267 روپیوں کو معاف کرنے کے ضمن میں وزیراعلی تلنگانہ کے چندر شیکھرراؤ (K Chandrasekhar Rao) کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایسوسی ایشن نے ریاستی حکومت کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔


اس سلسلہ میں ایم ایل سی کے کویتا سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے جی ایچ ایم سی انتخابات (GHMC elections)میں ٹی آر ایس (TRS) کی کامیابی کے لیے کام کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر کے کویتا نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کورونا وبا کی وجہ سے متاثر ہر شعبہ کی مدد کیلئے تیار ہے۔


کورونا وائرس وبا (Covid-19 pandemic) کی وجہ سے مارچ تا ستمبر لاک ڈاؤن کے دوران شدید متاثر ٹرانسپورٹ شعبہ سے تعلق رکھنے والوں نے انکی مدد کے لیے آگے آنے ٹی آر ایس حکومت سے اپیل کی تھی۔ اس پر ہمدردی سے غور کرتے ہوئے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پوری ریاست میں 3,37,611 موٹر گاڑیوں کا مارچ تا ستمبر، 267 کروڑ روپئے پر مشتمل ٹیکس بقایا معاف کرنے کا یقین دلایا۔

Published by: sana Naeem
First published: Nov 24, 2020 09:13 PM IST