Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

    حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی طلبہ یونین کے انتخابات میں اے بی وی پی کا صفایا ، تمام عہدوں پر یوایف ایس جے کامیاب

    یونائیٹڈ فرنٹ فار سوشیل جسٹس ( یوایف ایس جے ) نے 2016-17کے لئے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے طلبہ کی یونین کے انتخابات میں اے بی وی پی کو شکست دیتے ہوئے تمام عہدوں پر کامیابی حاصل کی ۔

    • UNI
    • Last Updated: Sep 30, 2016 04:56 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی طلبہ یونین کے انتخابات میں اے بی وی پی کا صفایا ، تمام عہدوں پر یوایف ایس جے کامیاب
    یونائیٹڈ فرنٹ فار سوشیل جسٹس ( یوایف ایس جے ) نے 2016-17کے لئے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے طلبہ کی یونین کے انتخابات میں اے بی وی پی کو شکست دیتے ہوئے تمام عہدوں پر کامیابی حاصل کی ۔

    حیدرآباد : یونائیٹڈ فرنٹ فار سوشیل جسٹس ( یوایف ایس جے ) نے 2016-17کے لئے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے طلبہ کی یونین کے انتخابات میں اے بی وی پی کو شکست دیتے ہوئے تمام عہدوں پر کامیابی حاصل کی ۔ 28ستمبر کو ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ایک دن طویل عمل کے بعد گزشتہ شب نتائج کا اعلان کیا گیا۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد جو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے نام سے مشہور ہے ، نے اپنے پریس ریلیز میں یہ بات کہی۔

    یوایف ایس جے نے تمام عہدوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے امیدوار کلدیپ سنگھ ناگی نے اے بی وی پی اوبی سی اے کے گوپال کرشنا کے 1354ووٹوں کے برخلاف 1406ووٹ حاصل کرتے ہوئے صدر کے عہدہ پر کامیابی حاصل کی ۔ نائب صدر کے عہدہ پر یوایف ایس جے کے بکیاسندر نے اے بی وی پی ۔ اوبی سی اے کے آدتیہ کے 1405ووٹوں کے برخلاف 1701ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

    جنرل سکریٹری کے عہدہ پر یوایف ایس جے کے سمن دامیرا نے اے بی وی پی ۔اوبی سی اے کے امیدوار آنند راو کے 1503وووٹوں کے برخلاف 1842ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پر پی وجے کمار منتخب قرار دیئے گئے جنہوں نے اے بی وی پی۔ اوبی سی اے کے امیدوار اجیت کے 1351ووٹوں کے برخلاف 1557ووٹ حاصل کئے ۔

    طلبہ کے گروپس جنہوں نے اس سال انتخابات میں حصہ لیا ان میں امبیڈکر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ‘ یوایف ایس جے ‘ اے بی وی پی کے ساتھ اوبی سی ایسوسی ایشن بھی شامل ہے۔ یوایف ایس جے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا ‘ دلت اسٹوڈنٹس یونین ‘ ٹرائبل اسٹوڈنٹس فورم ‘ بہوجن اسٹوڈنٹس فرنٹ آف تلنگانہ ودیارتھی ویدیکا پر مشتمل ہے ۔

    First published: Sep 30, 2016 04:56 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading