آپ جب یہ خط پڑھ رہے ہوں گے تب میں نہیں ہوں گا، مجھ پر ناراض مت ہونا
نئی دہلی۔ حیدرآباد میں پی ایچ ڈی کے دلت طالب علم کی خودکشی کے بعد ہنگامہ بڑھتا جا رہا ہے۔
- IBN7
- Last Updated: Jan 18, 2016 07:35 PM IST

نئی دہلی۔ حیدرآباد میں پی ایچ ڈی کے دلت طالب علم کی خودکشی کے بعد ہنگامہ بڑھتا جا رہا ہے۔
نئی دہلی۔ حیدرآباد میں پی ایچ ڈی کے دلت طالب علم کی خودکشی کے بعد ہنگامہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حیدرآباد میں طلبہ مسلسل مظاہرہ کر رہے ہیں۔ دراصل خودکشی کرنے والے طالب علم روہت کو 4 اور دلت طالب علموں کے ساتھ کالج سے نکال دیا گیا تھا۔ روہت نے اپنے آخری خط میں تفصیل سے ساری باتیں لکھی ہیں۔
روہت کا آخری خط
گڈ مارننگ
آپ جب یہ خط پڑھ رہے ہوں گے تب میں نہیں ہوں گا، مجھ پر ناراض مت ہونا۔ میں جانتا ہوں کہ تم میں سے بہت سے لوگوں کو میری پرواہ تھی، آپ لوگ مجھ سے پیار کرتے تھے اور آپ نے میرا بہت خیال بھی رکھا۔ مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ مجھے ہمیشہ سے خود سے ہی پریشانی رہی ہے۔ میں اپنی روح اور اپنے بدن کے درمیان خلیج کو بڑھتا ہوا محسوس کرتا رہا ہوں۔
آخری بار
جے بھیم
میں رسمی باتیں لکھنا بھول گیا۔ خود کو مارنے کے میرے اس کام کے لئے کوئی ذمہ دار نہیں ہے، کسی نے مجھے ایسا کرنے کے لئے بھڑکایا نہیں، نہ تو اپنی حرکتوں سے اور نہ ہی اپنے الفاظ سے۔ یہ میرا فیصلہ ہے اور میں اس کے لئے ذمہ دار ہوں۔ میرے جانے کے بعد میرے دوستوں اور دشمنوں کو پریشان نہ کیا جائے۔