Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

    وجے مالیا کی مشکلیں مزید بڑھیں، چیک باؤنس کیس میں مجرم قرار

    حیدر آباد : بینکوں کے 9 ہزار کروڑ کے قرض کے معاملہ میں مفرور کنگ فشر ایئر لائنز کے مالک وجے مالیا کی مشکلیں مزید بڑھ گئیں ہیں۔

    • IBN7
    • Last Updated: Apr 21, 2016 12:19 AM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    وجے مالیا کی مشکلیں مزید بڑھیں، چیک باؤنس کیس میں مجرم قرار
    حیدر آباد : بینکوں کے 9 ہزار کروڑ کے قرض کے معاملہ میں مفرور کنگ فشر ایئر لائنز کے مالک وجے مالیا کی مشکلیں مزید بڑھ گئیں ہیں۔

    حیدر آباد : بینکوں کے 9 ہزار کروڑ کے قرض کے معاملہ میں مفرور کنگ فشر ایئر لائنز کے مالک وجے مالیا کی مشکلیں مزید بڑھ گئیں ہیں۔ پچاس پچاس لاکھ روپے کے دو چیک باؤنس ہونے کے معاملے میں حیدرآباد کی ایک عدالت نے وجے مالیا کو قصوروار قرار دیا ہے۔

    وجے مالیا نے جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو یہ چیک جاری کئے تھے جو کہ باؤنس ہو گئے، جس کے بعد جی ایم آر نے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور آج کورٹ نے وجے مالیا کو قصور وار قرار دیا ۔ کورٹ نے مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا ہے۔ کورٹ اب 5 مئی کو وجے مالیا کو سزا سنائے گا۔

    وجے مالیا فی الحال برطانیہ میں ہیں اور ان کے خلاف ممبئی کی خصوصی عدالت نے بھی غیر ضمانتی وارنٹ جاری کررکھا ہے۔ یہ غیر ضمانتی وارنٹ بینکوں کے 9 ہزار کروڑ روپے کے قرض کے معاملہ میں جاری کیا گیا ہے ۔

    First published: Apr 21, 2016 12:19 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading