ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

عمرہ کیلئے جارہی حیدرآبادی خاتون کو جدہ ایئر پورٹ پر کیا گیا گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں نسرین بیگم کو دمام کی جیل منتقل کردیاگیا۔ اس گرفتاری کے سلسلہ میں کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

  • Share this:
عمرہ کیلئے جارہی حیدرآبادی خاتون کو جدہ ایئر پورٹ پر کیا گیا گرفتار
فائل فوٹو

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کے خاندان نے سعودی عرب میں عمرہ کیلئے روانگی پر مقامی حکام کی جانب سے خاتون کی گرفتاری پر ان کی رہائی اور ہندستان واپسی کے لئے مدد کرنے  کیلئے وزیر خارجہ سشما سوراج سے خواہش کی ہے۔

نسرین بیگم کے چھوٹے بھائی محمد مجاہد الدین کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان اور وہ عمرہ کیلئے گئے تھے ۔ 29دسمبر کو وہ جدہ ایئرپورٹ پر پہنچے۔ امیگریشن پوائنٹ پر عہدیداروں نے نسرین بیگم کو پکڑ لیا۔


حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں نسرین بیگم کو دمام کی جیل منتقل کردیاگیا۔ اس گرفتاری کے سلسلہ میں کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے ان کی بہن کی رہائی اور ان کو ہندستان واپس بھیجنے کے لئے وزیرخارجہ سشماسوراج سے خواہش کی ہے۔

First published: Feb 05, 2019 05:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading