حیدرآباد میں ایک 17 سالہ لڑکی کے ساتھ کئی دنوں تک عصمت دری کرنے کے الزام میں منگل کو حیات نگر پولیس نے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ نے واقعہ کی ویڈیو واٹس ایپ پر دیکھی اور اپنے والدین کو معاملے کی جانکاری اپنے والدین کو دی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے پیر کو ان سے رابطہ کیا اور لڑکوں کے خلاف شکایت درج کرائی۔
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے تحقیقات شروع کی اور 24 گھنٹے کے اندر پانچوں نابالغوں کو گرفتار کر لیا۔ فی الحال متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ اور دیگر طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد اسے مزید کارروائی کے لیے جووینائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، حیات نگر پولیس نے ملزمین سے تین موبائل فون ضبط کئے ہیں اور ملزمین کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 449 (گھر میں جبرا داخل ہونا) اور 376 ڈی اے، 34 (نابالغ کی اجتماعی عصمت دری) کے ساتھ ساتھ POCSO کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ملزم فحش ویڈیوز دیکھنے کے تھے عادی
پولیس کمشنر نے کہا کہ ملزم اکثر اسکول کے بعد محلے میں گھومتے تھے اور اپنے موبائل فون پر فحش ویڈیوز دیکھتے تھے۔ ملزمان میں سے چار لڑکوں پر عصمت دری کا الزام عائد کیا گیا تھا اور پانچویں لڑکے کے خلاف واقعہ کو اپنے موبائل فون پر فلمانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پانچوں لڑکوں کو گرفتاری کے بعد پوٹینسی ٹیسٹ کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں انہیں جوونائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔