உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    علما کے ایک وفد کی سدا رمیا سے ملاقات ، کسی بے قصورمسلمان کوگرفتار نہیں کئے جانے کی یقین دہانی

    بنگلورو : کرناٹک کے معروف عالم دین مولانا انظرشاہ قاسمی کی گرفتاری کے معاملہ پر علماکے ایک وفد نے وزیراعلی سدا رمیا سےملاقات کی۔ وزیراعلی سے ملاقات کے دوران وفد نے کہاکہ دہشت گردی کے نام پر ایک مخصوص طبقہ کو بدنام کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ میڈیا میں جانچ پڑتال سے قبل ہی ملزم کو مجرم کے طورپرپیش کیا جارہاہے۔ علما نے کہاکہ ان حالات سے مسلمان تشویش زدہ ہیں۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      خیال رہے کہ بنگلورو کے ممتازعالم دین مولانا انظرشاہ قاسمی کی گرفتاری کا معاملہ انتہائی تشویش کا سبب بناہواہے۔ دہشت گردی کے الزامات میں دہلی پولیس نے مولانا قاسمی کوکچھ دنوں پہلے ہی بنگلورو سے گرفتار کیاہے۔ اس مسئلہ پر بنگلورو کے سرکردہ علما نے وزیراعلی سدا رمیا سےملاقات کی۔ ریاست کے وزیر اطلاعات عامہ آرروشن بیگ کی سرپرستی میں وزیراعلی کی رہائش گاہ پریہ ملاقات ہوئی۔

      وفد نے مولانا انظرشاہ قاسمی کی گرفتاری کے بعد مسلمانوں کی تشویش اور بے چینی سے وزیراعلی کوواقف کرایا۔ علما نے مطالبہ کیا کہ انظرشاہ قاسمی کی گرفتاری کے معاملے کی شفاف اورفوری طورپر جانچ کوریاستی حکومت یقینی بنائے۔ دہشت گردی کے الزامات میں بے قصوروں کو ہراساں نہ کیاجائے۔

      وزیر اعلی نے وفد کی باتوں کو غور سے سنا اور پھر یقین دلایاکہ اُن کی حکومت کسی بے قصورمسلمان کو گرفتار یا ہراساں ہونے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سےوعدہ کرتاہوں کہ کانگریس حکومت کسی بے قصورمسلمان کوگرفتار نہیں کرے گی ۔

      First published: