உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تلنگانہ حکومت کی جانب سے اب مساجد میں ہوں گی افطارپارٹیاں

    حیدرآباد : حکومت تلنگانہ نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ریاست گیر سطح پر افطاردعوتوں کا اہتمام اورغریب مسلمانوں میں ملبوسات کی تقسیم کرے گی ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      حیدرآباد : حکومت تلنگانہ نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ریاست گیر سطح پر افطاردعوتوں کا اہتمام اورغریب مسلمانوں میں ملبوسات کی تقسیم کرے گی ۔ ریاستی حکومت کے اس اقدام کو کا نگریس نے مسلمانوں میں حکومت کی زکوۃ کی تقسیم سے تعبیر کیا ہے ۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت مسلمانوں کو دعوتوں کی بجائے وعدہ کے مطابق 12 فیصد ریزرویشن دے۔
      تلنگانہ حکومت حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں 100 مساجد اور شہر کے باھر ہر اسمبلی حلقہ میں دو مساجد میں 26 جون کو دعوت افطار کا اہتمام کرے گی۔ اس موقع پر ہر مسجد میں ایک ہزار افراد کے لئے افطار اور کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں 17 جون سے 22 جون تک پوری ریاست میں غریب مسلمانوں میں ملبوسات کے دو لاکھ پیکٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔ تلنگانہ افطار پارٹیوں میں مٹن بریانی اور ڈبل کا میٹھا پیش کیا جائے گا ، جبکہ ملبوسات کے ہر ایک پیکٹ میں ایک جوڑی کرتا پائجامہ کا کپڑا، ایک ساڑی بلاؤز اورایک شلوار قمیض ہوگا۔
      First published: