உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک : رائچور میں آئی آئی آئی ٹی کے قیام کو مرکز کی منظوری

    رائچور کے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے مرکزی حکومت نے وہاں آئی آئی آئی ٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

    رائچور کے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے مرکزی حکومت نے وہاں آئی آئی آئی ٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

    رائچور کے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے مرکزی حکومت نے وہاں آئی آئی آئی ٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      رائچور : رائچور کے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے مرکزی حکومت نے وہاں آئی آئی آئی ٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ وہاں کے لوگ طویل عرصہ سے آئی آئی ٹی کا مطالبہ کررہے تھے۔ مختلف پارٹیوں سے وابستہ لیڈروں کا بھی کہنا تھا کہ رائیچور کے عوام کی حق تلفی کرتے ہوئے جس آئی آئی آئی ٹی ایم کا قیام یہاں کیا جانا تھا ، اس کو دھارواڑ منتقل کر دیا گیا۔ـ
      مرکزی وزیر وزارت فروغ انسانی وسائل پر کاش جاؤڈیکر نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کرناٹک کے رائچور ضلع میں مرکزی تعلیمی ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی سکریٹری این شنکرپا نے ای ٹی وی اس بات چیت کے دوران یہ جانکاری دی۔
      این شنکرپا نے بتایا کہ ان کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ پرلہاد جوشی ، کرڈی سنگنا اورسابق بی جے پی اسٹیٹ ممبر شیشاگری راؤ پر مشتمل ایک وفد نے دہلی میں پرکاش جاؤڈیکر سے ملاقات کرکے آئی آئی آئی ٹی کے بارے میں بات کی تھی ۔ ملاقات کے دوسرے روز مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل نے آئی آئی آئی ٹی کے قیام کے تعلق سے اعلامیہ جاری کیا۔
      واضح رہے کہ اعلیٰ تکنیکی تعلیمی ادارہ آئی آئی ٹی یعنی انڈین انسٹی ٹیو ٹ آف ٹکنالوجی کا قیام رائچور میں ہونا تھا ، لیکن مرکزی اور ریاستی حکومت کی سیاسی مفادات کی وجہ سے رائچور کی بجائے اسے دھارواڑ منتقل کیاگیا۔
      First published: