اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرناٹک ریاستی حکومت کا اہم فیصلہ، آئی ایم اے گھوٹالہ کی جانچ سی بی آئی کےسپرد

    آئی ایم اے گھوٹالہ کی جانچ اب سی بی آئی کے حوالے کردی گئی ہے۔

    آئی ایم اے گھوٹالہ کی جانچ اب سی بی آئی کے حوالے کردی گئی ہے۔

    حلال سرمایہ کاری کےنام پرہزاروں افراد کودھوکہ دینے والی آئی ایم اے کمپنی کی جانچ فی الوقت ایس آئی ٹی کےذریعہ جاری ہے، سابقہ کماراسوامی حکومت نےایس آئی ٹی کےحوالےکیا تھا۔

    • Share this:
      بنگلورو: کرناٹک حکومت نےآئی ایم اے گھوٹالہ میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے جانچ سی بی آئی کےحوالےکردی ہے۔ حلال سرمایہ کاری کےنام پر ہزاروں افراد کودھوکہ دینے والی آئی ایم اے کمپنی کی جانچ فی الوقت ایس آئی ٹی کےذریعہ جاری ہے، لیکن ریاستی حکومت نےاب اس پورے معاملےکومرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کےحوالے کردیا ہے۔

      اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے آج ہائی کورٹ کوبھی جانکاری فراہم کی۔ واضح رہے کہ آئی ایم اے گھوٹالے کے معاملے میں کئی اہم سیاستدان، افسران کے نام سامنے آئے ہیں۔ اس گھوٹالے کی تحقیقات میں ہوئی پیش رفت کی رپورٹ ایس آئی ٹی نے آج ہائی کورٹ میں پیش کی۔ بند لفافے میں ایس آئی ٹی نے رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے ایس آئی ٹی سے کہاہے کہ سی بی آئی کی جانچ شروع ہونے تک وہ اپنی تحقیقات جاری رکھیں۔عدالت نے کہاہے کہ وہ اس معاملہ پرنظررکھی گی۔

      قابل ذکرہے کہ کئی ہزارافراد کوکروڑوں روپے کا چونا لگا کرفرارہونےوالےآئی ایم اے کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرمحمد منصور خان نےایک اورویڈیو جاری کیا تھا۔ اس ویڈیو میں محمد منصورخان نےکہا تھا کہ وہ 24 گھنٹہ کےاندر وطن واپس آرہے ہیں ۔ انہوں نے معاملے کی جانچ کررہے ادارے اورعدالت کومکمل تعاون فراہم کرنے کی بات کہی ہے۔ محمد منصور خان نےکہا تھا کہ بنگلورو پولیس انہیں سکیورٹی فراہم کرے۔ وہ تمام معلومات شیئر کرنے کیلئےتیارہیں۔ محمد منصورنےکہاکہ انہوں نےایک فہرست بھی تیارکی ہے کہ کس کس نے ان سے پیسہ لیا ہےاورکس کس نےان سے رشوت لی ۔ تمام تراطلاعت فراہم کرائیں گے۔
      First published: