اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان - سری لنکا تیسرا ونڈے :  شیکھر دھون کی شاندار سنچری ، ٹیم انڈیا نے 8 وکٹوں سے جیتا میچ

     ہندوستان اور سری لنکا کے مابین تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج وشاکھاپٹنم میں کھیلا جارہا ہے ۔

    ہندوستان اور سری لنکا کے مابین تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج وشاکھاپٹنم میں کھیلا جارہا ہے ۔

    ہندوستان اور سری لنکا کے مابین تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج وشاکھاپٹنم میں کھیلا جارہا ہے ۔

    • Share this:

      وشاکھا پٹنم : ہندوستان اور سری لنکا کے مابین تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ  میں شیکھر دھون کی شاندار سنچری کی بدولت  ہندوستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے سکشت دیدی ہے ۔  اسی کے ساتھ ٹیم انڈیا نے سیریز پر بھی قبضہ کرلیا ہے ۔ روہت شرما کی کپتانی میں کھیلی جانے والی یہ پہلی سیریز تھی ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی پوری ٹیم 44.5 اوورس میں 215 رن بناکر آوٹ ہوگئی اور ہندوستان کو جیت کیلئے 216 رنوں کا ہدف دیا ۔ ٹیم انڈیا نے یہ ہدف محض دو وکٹ گنواکر 32.1 اوورس میں ہی حاصل کرلیا ۔  ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں ہوئی ہے اور پچھلے میچ میں ڈبل سنچری لگانے والے کپتان روہت شرما اس مرتبہ صرف سات بن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔  تاہم روہت کے بعد سریش ائیر اور شیکھر دھون نے ٹیم انڈیا کی کمان سنبھالی اور شاندار کھیل کا مظاہرکیا ۔ تاہم 65 رن بناکر ائیر آوٹ ہوگئے ۔ ٹیم انڈیا کو دوسراجھٹکا 149 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔اس کے بعد کارتک اور دھون نے کمان سنبھالی اور ٹیم کو جیت دلادی ۔ اسی درمیان شیکھر نے شاندار سنچری بنائی ۔ شیکھر دھون 100 رن بناکر جبکہ کارتک 26 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔


      لائیو اسکور کارڈ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔


      اس سے پہلے  ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کو پہلا جھٹکا مجموعی اسکور 15 رن پر لگا جب اس کے ایک سلامی بلے باز پویلین لوٹ گئے ، مگر اس کے بعد اپھل تھرنکا اور سمروکرما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تیز رفتاری سے رن بناتے ہوئے ۔ اسی دوران تھرنگا نے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی ۔تاہم 23 ویں اوور میں سمروکرما 42 رن بناکر آوٹ ہوگئے اور اس طرح 136 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کو دوسرا جھٹکا لگا ۔


      مگر ایک طرف سے تھرنگا اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے رہے مگر اپنی سنچری کی انتہائی قریب پہنچ کر وہ دھونی کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے ۔ تھرنگا نے 95 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ تھرنگا کے بعد ڈکویلا کریز پر آئے اور جلد ہی پویلین بھی لوٹ گئے ۔ 8 رن بناکر ڈکویلا کلدیپ کے دوسرے شکار بنے ۔ اس کے بعد میتھیوز نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی مگر وہ بھی ناکام رہے اور 17 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ میتھیوز کے بعد پریرا کریز پر آئے مگر وہ بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور محض 6 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ سری لنکا کو چھٹا جھٹکا 197 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔اس کے بعد کوئی دوسرا کھلاڑی کچھ خاص  نہیں کرسکا اور 215 رن پر پوی ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے کلدیپ اور چہل نے تین تین ، پانڈیا نے دو ، بمراہ اوربھونیشور نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔


      خیال رہے کہ ٹیم انڈیا اور سری لنکا دونوں نے اب تک ایک ایک میچ جیتے ہیں اور آج کا میچ جو ٹیم جیتے گی وہ سیریز جیت جائے گی ۔ ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز روہت شرما کی بطور کپتان یہ پہلی سیریز ہے ۔

      First published: