اسرو کے نام ایک اور کامیابی، خلا سے زمین پر خود بخود لینڈ کر جائے گی لانچ وہیکل

خلا سے زمین پر خود بخود لینڈ کر جائے گی لانچ وہیکل

خلا سے زمین پر خود بخود لینڈ کر جائے گی لانچ وہیکل

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) نے اتوار کو ایک نئی بلندی کو حاصل کرتے ہوئے ری یوجیبل لانچ وہیکل آٹونومس لینڈنگ مشن (Reusable Launch Vehicle Autonomous Landing Mission) کے تحت ایک نئی بلندی کو حاصل کرتے ہوئے کامیاب تجربہ کیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bangalore, India
  • Share this:
    بنگلور: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) نے اتوار کو ایک نئی بلندی کو حاصل کرتے ہوئے ری یوجیبل لانچ وہیکل آٹونومس لینڈنگ مشن (Reusable Launch Vehicle Autonomous Landing Mission) کے تحت ایک نئی بلندی کو حاصل کرتے ہوئے کامیاب تجربہ کیا۔ قومی خلائی ایجنسی نے کہا کہ یہ تجربہ کرناٹک کے چتردرگ میں ایروناٹیکل ٹیسٹ رینج (Aeronautical Test Range) میں کیا گیا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'اسی کے ساتھ ہی اسرو نے لانچ وہیکل کی خود بخود لینڈنگ کے میدان میں کامیابی حاصل کی ہے'۔

    اسرو نے مزید کہا کہ "ایل ای ایکس کے ساتھ، دوبارہ قابل استعمال لانچ کے میدان میں ہندوستان  اپنے مقصد کے ایک اور قدم قریب پہنچ گیا ہے۔" دنیا میں پہلی بار، ایک 'ونگ باڈی' کو ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے 4.5 کلومیٹر کی بلندی پر لے جایا گیا اور رن وے پر خود بخود لینڈنگ کے لیے چھوڑا گیا۔  ہندوستانی فضائیہ کے چنوک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ری یوجیبل لانچ وہیکل نے ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 7.10 بجے 4.5 کلو میٹر کی بلندی پر اڑان بھری۔

    سائبرآباد پولیس نے بڑے پیمانے پر ڈیٹا چوری کا کیا پردہ فاش، ملزم نے بڑی کمپنیوں سے تقریباً 70 کروڑ کا چرایا ڈیٹا

    نوادہ میں امت شاہ نے کہا : بہار میں بی جے پی کو موقع دیجئے، دنگائیوں کو سیدھا کردیں گے

    مقررہ پیرامیٹرز تک پہنچنے کے بعد مشن مینجمنٹ کمپیوٹر کی کمانڈ کی بنیاد پر ری یوجیبل لانچ وہیکل کو بیچ ہوا میں 4.6 کلومیٹر کے افقی فاصلے سے چھوڑا گیا۔ پوزیشن، رفتار، اونچائی وغیرہ سمیت 10 پیرامیٹرز کی نگرانی کی گئی اور ان کی تکمیل پر ری یوجیبل لانچ وہیکل کو چھوڑا گیا۔ ری یوجیبل لانچ وہیکل کو چھوڑے جانے کا عمل خود مختار تھا۔

    ری یوجیبل لانچ وہیکل نے انٹیگریٹڈ نیویگیشن، گائیڈنس اور کنٹرول سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے نیچے اترنا شروع کیا اور ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 7:40 پر خود بخود لینڈنگ کی۔ خود بخود لینڈنگ اسپیس ری انٹری گاڑی کی لینڈنگ کے عین حالات میں کی گئی تھی۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 'ری یوجیبل لانچ وہیکل آٹونومس لینڈنگ مشن کے لیے تیار کی گئی عصری ٹیکنالوجیز کے ساتھ موافقت اسرو کی دیگر لانچ گاڑیوں کو بھی زیادہ لاگت سے موثر بناتی ہے۔' اسرو نے پہلے مئی 2016 میں پائیپر سونک فلائٹ ایکسپیری منٹ (Hypersonic Flight Experiment) مشن کے تحت RLV-TD لانچ کیا تھا۔ گاڑی کی داخلے کی صلاحیت کا کامیابی سے تجربہ کیا گیا، جو دوبارہ قابل استعمال لانچ گاڑیاں تیار کرنے کی سمت میں ایک اہم کامیابی ہے۔

    اسرو کے علاوہ انڈین ایئر فورس، آرمی ایئروورڈینیس اینڈ سرٹیفیکیشن سینٹر، ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ اور ایئر ڈیلیوری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ نے اس ٹیسٹ میں نمایاں تعاون کیا۔ خلائی محکمہ کے سکریٹری اور اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ،، ان لوگوں میں شامل تھے جو اس ٹیسٹ کے گواہ بنے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: