ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال نے پی کشیپ سے کی شادی ، 10 سال سے تھا افیئر

ہندوستان کے دو بیڈمنٹن سپر اسٹار شادی کے بندھ گئےہیں ۔ ہم بات کر رہے ہیں سائنا نہوال اور پی کشیپ کی ، جنہوں نے حیدرآباد میں ایک چھوٹے سے پروگرام میں انتہائی سادگی کے ساتھ شادی کی ۔

  • Share this:
بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال نے پی کشیپ سے کی شادی ، 10 سال سے تھا افیئر
بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال نے پی کشیپ سے کی شادی ، 10 سال سے تھا افیئر

ہندوستان کے دو بیڈمنٹن سپر اسٹار شادی کے بندھ گئےہیں ۔ ہم بات کر رہے ہیں سائنا نہوال اور پی کشیپ کی ، جنہوں نے حیدرآباد میں ایک چھوٹے سے پروگرام میں انتہائی سادگی کے ساتھ شادی کی ۔ سائنا نہوال نے شادی کے بعد اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔ سائنا نے ان تصویروں کے ساتھ لکھا ہے کہ میری زندگی کا سب سے اچھا میچ ۔

گزشتہ تقریبا دس سالوں سے دونوں کے درمیان اس خاص رشتہ کو لے کر سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں ، لیکن دونوں نے کبھی بھی اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ دونوں ہمیشہ کہتے رہے کہ دونوں صرف اچھے دوست اور پریکٹس پارٹنر ہیں۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے تھے ، لیکن زیادہ تر وقت ان کے ساتھ کوئی اور بھی موجود ہوتا تھا ۔



کشیپ کے ساتھ اپنے رشتہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سائنا نے کہا تھا کہ وہ اور پی کشیپ ایک دوسرے کو 10 سال سے جانتے ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے سے بات چیت کے دوران آرام دہ محسوس کرتے ہیں ۔
First published: Dec 14, 2018 06:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading