உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلائٹس کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ پر بھی سنائی دے گا انڈین میوزک! ICCR کی ڈیمانڈ پر حکومت کرے گی غور

    ہندوستانی میوزک کے فروغ کے لئے ایئرپورٹ پر انڈین میوزک پلے کرنے کا مطالبہ۔

    ہندوستانی میوزک کے فروغ کے لئے ایئرپورٹ پر انڈین میوزک پلے کرنے کا مطالبہ۔

    لیٹر میں کہا گیا ہے، ’’ہندوستان میں چلائی جانے والی فلائٹس اور مختلف ہوائی اڈوں پر ہندوستانی کلاسیکی موسیقی ہلکی یا تیز پلے کرنا سبھی ہندوستانی ایئرلائنوں کے لئے لازمی کردیا جائے۔‘‘سہسر بددھے نے کہا کہ شہری ہوا بازی کے وزیر نے اس معاملے کو دیکھنے اور مطالبہ پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر نے موسیقی کو فروغ دینے کے لیے ساہتیہ اتسو جیسے میوزک فیسٹیول منعقد کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی کونسل برائے ثقافتی تعلقات اور موسیقار(ICCR) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستانی ایئرلائنس کمپنیوں کی فلائٹس کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ پر ہندوستانی موسیقی بجانا لازمی کردینا چاہیے۔ICCR کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹا قدم ملک کی روایتوں کے ساتھ ساتھ ہمارے لوگوں کے جذباتی لگاو کو مضبوط کرنے میں سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔

      وزیر شہری ہوابازی جیوترادتیہ سندھیا سے کیا گیا مطالبہ
      مختلف موسیقاروں اور گلوکاروں کے ساتھ ICCR نے وزیر شہری ہوابازی جیوترادتیہ سندھیا سے جمعرات کو یہ مطالبہ کیا ہے۔ اس تعلق سے قومی دارالحکومت میں آئی سی سی آر احاطے میں منعقدہ میٹنگ میں آئی سی سی آر کے صدر ونئے سہاستر بوددھے اور دیگر ارکان نے وزیر مرکزی وزیر جیوترادیہ سندھیا کو ایک لیٹر بھی سونپا۔

      ICCR کی مانگ پر غور کریں گے مرکزی وزیر
      لیٹر میں کہا گیا ہے، ’’ہندوستان میں چلائی جانے والی فلائٹس اور مختلف ہوائی اڈوں پر ہندوستانی کلاسیکی موسیقی ہلکی یا تیز پلے کرنا سبھی ہندوستانی ایئرلائنوں کے لئے لازمی کردیا جائے۔‘‘

      سہسر بددھے نے کہا کہ شہری ہوا بازی کے وزیر نے اس معاملے کو دیکھنے اور مطالبہ پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر نے موسیقی کو فروغ دینے کے لیے ساہتیہ اتسو جیسے میوزک فیسٹیول منعقد کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

      ہندوستانی تہذیب کو فروغ حاصل ہوگا
      ہندوستانی فلائٹس میں ہندوستانی میوزک بجانے کی تجویز کے بارے میں سنگر اور میوزک ڈائریکٹر کوشل انعامدار نے کہا کہ یہ قدم نہ صرف میوزک کو فروغ دینے کے بارے میں ہے بلکہ ہندوستانی تہذیب کو بھی فروغ دینے کے لئے ہے۔

      انڈیگو کے کیپٹن سدھارتھ کمار کی ہوئی تھی تعریف
      ابھی حال ہی میں انڈیگو کی ایک فلائٹ کے کیپٹن سدھارتھ کمار نے مسافروں کو محظوظ کرنے کے لئے بھوجپوری میں اناونسمنٹ کیا تھا۔ سدھارتھ کمار کی اس کوشش کی ملک بھر میں جم کر تعریف ہوئی اور اُن کی ویڈیو بھی ملک کے کونے کونے میں خوب وائرل ہوئی۔ بھوجپوری سے تعلق رکھنے والے لوگ کیپٹن سدھارتھ کمار اور انڈیگو کی اس کوشش کے دیوانے ہوگئے تھے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: