ہوم » نیوز » No Category

ٹیم انڈیا کے اسپنر امت مشرا کے خلاف مقدمہ، خاتون سے مار پیٹ کا الزام

بنگلور : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر امت مشرا پر ایک خاتون کے ساتھ مار پیٹ کا الزام لگا ہے۔ خاتون کی شکایت پر بنگلور کے ایک تھانے میں امت مشرا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Oct 20, 2015 08:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹیم انڈیا کے اسپنر امت مشرا کے خلاف مقدمہ، خاتون سے مار پیٹ کا الزام
بنگلور : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر امت مشرا پر ایک خاتون کے ساتھ مار پیٹ کا الزام لگا ہے۔ خاتون کی شکایت پر بنگلور کے ایک تھانے میں امت مشرا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بنگلور : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر امت مشرا پر ایک خاتون کے ساتھ مار پیٹ کا الزام لگا ہے۔ خاتون کی شکایت پر بنگلور کے ایک تھانے میں امت مشرا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


بتایا جا رہا ہے کہ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان گاندھی منڈیلا سیریز شروع ہونے سے قبل ہندوستانی کرکٹ ٹیم بنگلور میں پریکٹس کر رہی تھی۔ اس پریکٹس میں امت مشرا بھی موجود تھے۔ الزام ہے کہ ہوٹل میں کرکٹر امت مشرا نے ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی اور اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی۔


خاتون کی شکایت پر پولیس نے رپورٹ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی جانچ کے لئے پولیس نے اس ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منگوائی ہے، جس میں مشرا ٹھہرے ہوئے تھے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ستمبر میں پیش آیا ہے۔ بنگلور پولیس نے اس معاملے میں امت مشرا کو سات دن کے اندر اندر اشوک نگر تھانے میں پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جا رہی سیریز میں امت مشرا ہندوستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں ٹیموں کا حصہ ہیں۔

First published: Oct 20, 2015 08:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading