Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

    امریکی ریسٹورنٹ میں ہندوستانی طالب کا گولی مار کر قتل ، تلنگانہ میں رہتاہے کنبہ

    وہ کولمبیا میں واقع یونیورسٹی آف مسوری میں زیر تعلیم تھا ۔ طالب علم کا کنبہ تلنگانہ کے وارنگل میں رہتا ہے۔

    • Share this:
    امریکی ریسٹورنٹ میں ہندوستانی طالب کا گولی مار کر قتل ، تلنگانہ میں رہتاہے کنبہ
    شرت کوپو ۔ فوٹو : فیس بک ۔

    امریکہ کی کنساس سٹی کے ایک ریسٹورنٹ میں 26 سالہ ہندوستانی طالب علم کا جمعہ کی شام ( مقامی وقت کے مطابق) گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ طالب کی شناخت شرت کوپو کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ کولمبیا میں واقع یونیورسٹی آف مسوری میں زیر تعلیم تھا ۔ طالب علم کا کنبہ تلنگانہ کے وارنگل میں رہتا ہے۔

    شکاگو میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل نے ٹویٹ کے ذریعہ اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مسوری کے کنساس سٹی میں ایک ہندوستانی طالب علم گولہ باری کا شکار ہوگیا ۔ ہم ان کے اہل خانہ اورپولیس کے رابطے میں ہیں ، ہم پوری مدد کریں گے ، ہمارے افسران کنساس شہر جارہے ہیں ۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

    شرت کے اہل خانہ کے مطابق ہفتہ کی صبح ان کے پاس فون آیا تھا کہ شرت کو گولی لگی ہےاور وہ زخمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شرت کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ فی الحال یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ یہ گولہ باری کیوں ہوئی تھی۔

    ادھر کنساس سٹی کی مقامی میڈیا کی رپوٹس کے مطابق ریسٹورنٹ میں پانچ گولیاں چلنے آواز سنائی پڑی تھی ۔ اس گولی باری میں 20-30 سال کا ایک نوجوان زخمی ہوگیا تھا ۔ واقعہ کے بعد حملہ آور جائے واقعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس جانچ میں مصروف ہے۔

    First published: Jul 08, 2018 08:15 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading