ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت سے وانمباڑی میں اردو میلے کا انعقاد

عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت سے پچھلے چند سالوں سے وانمباڑی میں اردو میلہ منایا جارہا ہے۔

  • Share this:
عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت سے وانمباڑی میں اردو میلے کا انعقاد
عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت سے پچھلے چند سالوں سے وانمباڑی میں اردو میلہ منایا جارہا ہے۔

عالمی یوم مادری زبان کی مناسبت سے پچھلے چند سالوں سے وانمباڑی میں اردو میلہ منایا جارہا ہے۔ انجمن فروغ اردو کے تحت سال 2019 کا اردو میلہ جوش اور خروش کے ساتھ منایا گیا۔ میلےکے منتظمین نےکہاکہ تمل ناڈو حکومت نے نصاب سے اردو اور دیگر اقلیتی زبانوں کو خارج کردیاہے۔ اس سال بھی دسویں جماعت کے طلبائ کو اب تک اردو میں امتحان دینے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

تقریب میں کرناٹک اردو اکیڈمی کے صدر مبین منور نے کہاکہ حکومت کے تعاون کے بغیر وانمباڑی کی تنظیمیں اردو کے فروغ کیلئے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ملک میں ایسی مثالیں بہت کم دیکھنے کوملتی ہیں۔

اردو میلے کے موقع پر سمینار،بچوں کے درمیان ادبی مقابلے اور کل ہند مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔ اکبر زاہد کی کتاب مطالعہ علیم صبانویدی، امتیاز باشاہ کی کتاب مولانا ابوالکام آزاد شخصیت اور کارنامہ کا اجرائ عمل میں آیا۔ ساتھ ہی ماہانامہ امتیاز اردو کی رونمائی بھی ہوئی۔ اس موقع پر اردو کے فروغ کیلئے خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔

First published: Feb 22, 2019 09:50 PM IST