உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    International Women's Day 2022 Safety Tips: خواتین کیلئے 11 حفاظتی تدابیر ، ہر برے حالات میں ملے گی مدد

    International Women's Day 2022 Safety Tips: خواتین کیلئے 11 حفاظتی تدابیر ، ہر برے حالات میں ملے گی مدد

    International Women's Day 2022 Safety Tips: خواتین کیلئے 11 حفاظتی تدابیر ، ہر برے حالات میں ملے گی مدد

    International Women's Day 2022 Safety Tips : آپ کی ایک غلطی مصیبت پیدا کرسکتی ہے ۔ آٹھ مارچ کو بین الاقوام یوم خواتین منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر آپ بنیادی حفاظتی تدابیر سیکھ کر دیگر خواتین کو بھی یہ سب سکھا سکتی ہیں ۔ ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ آپ اپنے تحفظ کیلئے کن باتوں کا ہمیشہ خیال رکھیں اور تحفظ کیلئے کن تدابیر کو اختیار کریں ۔

    • Share this:
      آج کے سماج میں خواتین ہر شعبہ میں آگے قدم بڑھا رہی ہیں ۔ بڑھتے قدم کے ساتھ خواتین کو کئی طرح کے چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ دیر رات میٹنگ سے گھر لوٹنا ہو یا دوسرے شہر میں تنہا رہ کر کام کرنا ہو، ان سب چیلنجز کے درمیان خود کو محفوظ رکھنا ایک اہم بات ہوتی ہے ۔ اگر آپ کسی دوسرے شہر میں تنہا رہ رہتی ہیں تو کئی مرتبہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں تو یہ ضروری ہے کہ آپ ہر وقت محتاط رہیں اور تحفظ سے وابستہ ہر چھوٹی بات کا خیال رکھیں ۔

      آپ کی ایک غلطی مصیبت پیدا کرسکتی ہے ۔ آٹھ مارچ کو بین الاقوام یوم خواتین منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر آپ بنیادی حفاظتی تدابیر سیکھ کر دیگر خواتین کو بھی یہ سب سکھا سکتی ہیں ۔ ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ آپ اپنے تحفظ کیلئے کن باتوں کا ہمیشہ خیال رکھیں اور تحفظ کیلئے کن تدابیر کو اختیار کریں ۔

      پولیس کی تصدیق کے بعد ہاؤس ہیلپر رکھیں

      اگر آپ گھریلو کام کے لیے کسی ہاؤس ہیلپر کی خدمات حاصل کرتی ہیں، تو ایک بھروسہ مند ہاؤس ہیلپر لیں اور اس کی پولیس تصدیق کروا لیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ہندوستان کی 5 مشہور خاتون فیشن ڈیزائنرس ، جنہوں نے ہندوستانی فیشن دنیا کو دیا نیا مقام


      سیفٹی ڈور لگوائیں

      اگر آپ گھر میں اکیلی رہتی ہیں تو گھر میں سیفٹی ڈور لگوائیں۔ تاکہ کوئی آپ کا دروازہ نہ کھول سکے اور آپ کو دوہرا یقین ہو جائے۔ گھنٹی بجنے پر فوراً دروازہ نہ کھولیں بلکہ پہلے سیفٹی ڈور سے دیکھیں ۔

      فون کو ہمیشہ فل چارج رکھیں

      جب بھی آپ گھر سے باہر نکلیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا فون ہمیشہ فل چارج ہو ۔ اکیلے راستے میں گانا سنتے یا کسی سے بات کرتے ہوئے جانے کی بجائے آپ پاس کا دھیان رکھتے ہوئے الرٹ ہوکر جائیں ۔ جی پی ایس سسٹم کو ہمیشہ آن رکھیں ۔

      گھر پر ضرور دیں جانکاری

      جب بھی آپ دفتر یا کالج جائیں تو اپنے والدین یا بہن بھائیوں کو ضرور بتا دیں۔ اس سے اگر آپ کسی پریشانی میں ہوں گی تو وہ آپ کی مدد کر سکیں گے اور انہیں آپ کے بارے میں جانکاری بھی ہوگی ۔

      کال ہسٹری لسٹ کے ٹاپ پر رکھیں گھر کا نمبر

      ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ آپ کے موبائل کی کال ہسٹری لسٹ میں آپ کے خاندان کے افراد کا نمبر ٹاپ ہو ۔ ایسا کرنے سے آپ کو ایمرجنسی میں کال کرنے میں وقت نہیں لگے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بائیکر سے لے کر بلاگر تک، یہ ہیں ہندوستان کی ٹاپ 5 خواتین سوشل میڈیا انفلوئنسرس


      گاڑی نمبر کو کریں شیئر

      اگر آپ رات کو تنہا سفر کرنا چاہتی ہیں تو گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے گاڑی نمبر ضرور شیئر کریں۔ کبھی بھی تنہا بس میں سفر نہ کریں ۔

      لوکیشن ٹریکر آن کریں

      رات گئے سفر کے دوران آپ لائیو لوکیشن کو ٹریک کرتے رہیں ۔

      پیپر اسپرے رکھیں

      ہمیشہ اپنے ہینڈ بیگ میں پیپر اسپرے رکھیں۔ اگر کوئی نامعلوم شخص آپ سے زبردستی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو آپ فوراً اس کی آنکھوں میں اسپرے کر سکتے ہیں ۔ ایسا کرنے سے آپ کیلئے وہاں سے فرار ہونا آسان ہو جائے گا ۔

      پرائیویٹ پارٹ پر حملہ

      اگر کوئی آپ سے زبردستی کرے تو موقع دیکھتے ہی اس کے پرائیویٹ پارٹ پر زور سے حملہ کریں ۔ پرائیویٹ پارٹ پر حملہ کرنے سے مردوں کی جسمانی طاقت کچھ وقت کیلئے کم ہو جاتی ہے اور وہ اس درد کو برداشت نہیں کر پاتے ہیں ۔ اس طرح آپ کو فرار ہونے کا وقت مل جاتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: